BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی، مالی سال 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کواٹرلی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کے تحت بجلی کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلی منفی 53 ارب روپے رہی—جو کہ کسی بھی ایک سہ ماہی میں ہونے والی سب سے بڑی منفی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ یہ مسلسل تیسری سہ ماہی ہے جس میں کیو ٹی اے منفی رہا ہے، اور ہر بار 50 ارب روپے سے زائد کی سطح کو عبور کیا ہے۔

اس وقت جو کیو ٹی اے نافذ العمل ہے وہ مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی سے متعلق ہے، جس کے تحت فی یونٹ منفی 1.55 روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی تھی۔ یہ ایڈجسٹمنٹ جولائی 2025 میں ختم ہو جائے گی۔

اگلی ایڈجسٹمنٹ، جو اگست سے تین ماہ کے لیے نافذ ہوگی، اسی دائرے میں رہنے کی توقع ہے (یعنی فی یونٹ 1.4 سے 1.5 روپے تک منفی ایڈجسٹمنٹ ممکن ہے)۔ چونکہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹس کافی حد تک محدود رہی ہیں، اس لیے صارفین کے ماہانہ بلوں پر مجموعی اثر معمولی ہوگا۔

 ۔
۔

تاہم، فی یونٹ 1.71 روپے کی سبسڈی کا (جو کہ پہلے آئی ایم ایف کی منظوری سے دی گئی تھی) ممکنہ طور پر خاتمہ، مستقبل میں مؤثر ٹیرف میں اضافہ کرے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مالی سالی 25 کی چوتھی سہ ماہی کی پوری 53 ارب روپے کی منفی ایڈجسٹمنٹ صرف کیپیسٹی چارجز میں کمی کے باعث ممکن ہوئی۔ اس بچت کا بڑا حصہ پانچ پاور پلانٹس کی بندش اور متعدد آئی پی پیز (آئی پی پی) سے دوبارہ طے شدہ معاہدوں کا نتیجہ ہے۔

مزید برآں، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی بندش نے جہاں کیپیسٹی ادائیگیاں کم کیں، وہیں یہ بجلی کے نظام کے لیے مجموعی طور پر منفی ثابت ہوئی، کیونکہ اس سے دستیاب پیداواری صلاحیت میں کمی آئی اور آئندہ سالانہ ٹیرف ری بیسنگ کے لیے ریفرنس جنریشن مکس بھی متاثر ہوا۔

 ۔
۔

مجموعی طور پر، مالی سال 2025 میں کیو ٹی اے کے تحت صارفین کو 149 ارب روپے کا ریلیف ملا، جس نے بجلی کے صارف نرخوں میں نرمی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ لیکن یہ ریلیف شاید زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکے۔

مالی سال 2026 کے لیے پیش گوئی ہے کہ معاملات معمول پر آ جائیں گے۔ کیپیسٹی پرچیز پرائس (سی پی پی) کا وہ جزو جس نے کیو ٹی اے کو منفی سمت میں دھکیلا، اب زیادہ حقیقت پسندانہ تخمینوں کی بنیاد پر طے کیا جا رہا ہے۔

مالی سال 2025 کے ابتدائی تخمینوں میں شامل نہ ہونے والی درمیانی سال کی آئی پی پی مذاکرات نے جن کی بنیاد پر بھاری منفی ایڈجسٹمنٹس آئیں، انہیں اب مالی سال 2026 کے اعدادوشمار میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیلم جہلم کی بندش کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے، اور نتیجتاً مالی سال 26 میں سی پی پی، مالی سال 25 کی نسبت 229 ارب روپے کم ہوگی۔

ان بہتر اور زمینی حقائق پر مبنی لاگتوں کی بنیاد پر، توقع ہے کہ مالی سال 2026 میں کیو ٹی اے کے تحت ایڈجسٹمنٹس معمولی رہیں گی۔ پرانے یا مبالغہ آمیز کیپیسٹی چارجز کی بنیاد پر آنے والے بڑے منفی کیو ٹی اے کا دور شاید اب اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

Comments

Comments are closed.