BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے 223 مقدمات کے فیصلے کرتے ہوئے قانونی مقدمات کے التوا میں 40 فیصد سے زائد کمی اور جرمانوں کی وصولی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگست 2023 میں نئی انتظامیہ کے عہدہ سنبھالنے کے وقت مختلف عدالتوں میں سی سی پی کے 567 مقدمات زیر التوا تھے۔

بیان کے مطابق مسابقتی اپیلیٹ ٹربیونل نے 210 میں سے 121 مقدمات کا فیصلہ کیا جس سے زیر التوا کیسز کی تعداد میں 58 فیصد کمی واقع ہوئی۔

سپریم کورٹ نے 11 مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ سی سی پی کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے والے 171 مقدمات کو ایک ہی سماعت کے لیے یکجا کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے 39 مقدمات نمٹائے جس سے زیر التوا کیسز میں 78 فیصد کمی آئی، جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے 40 مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے زیر التوا مقدمات میں 61 فیصد کمی کی۔

اسی طرح اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 مقدمات کا فیصلہ کیا جس سے زیر التوا کیسز میں 43 فیصد کمی واقع ہوئی۔

سی سی پی کے مطابق ان فیصلوں کے نتیجے میں کمیشن کو عائد کردہ جرمانوں کی وصولی میں نمایاں پیش رفت ہوئی اور گزشتہ ایک سال کے دوران 36 کروڑ روپے وصول کیے گئے، جو کہ کمیشن کے 2007 میں قیام سے اب تک جمع کی گئی کل رقم 20 کروڑ 10 لاکھ روپے سے کہیں زیادہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ڈالڈا فوڈز بمقابلہ مسابقتی کمیشن کیس میں دیا گیا فیصلہ کمیشن کی نفاذی صلاحیت کو مزید تقویت دینے کا باعث بنا۔

اسی طرح پولٹری سیکٹر میں مبینہ گٹھ جوڑ سے متعلق کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے قیمتوں کے تعین میں گٹھ جوڑ کی تحقیقات جاری رکھنے کے لیے سی سی پی کے اختیارات کو برقرار رکھا۔

Comments

Comments are closed.