BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.80 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
BIPL 26.95 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.82 Decreased By ▼ -0.21 (-0.62%)
CNERGY 9.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.08 (-0.44%)
DGKC 205.01 Decreased By ▼ -1.50 (-0.73%)
FABL 100.44 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 53.07 Decreased By ▼ -1.63 (-2.98%)
FFL 16.58 Decreased By ▼ -0.11 (-0.66%)
GGL 25.10 Increased By ▲ 0.31 (1.25%)
HBL 300.50 Decreased By ▼ -1.85 (-0.61%)
HUBC 218.00 Decreased By ▼ -1.38 (-0.63%)
HUMNL 10.65 Increased By ▲ 0.25 (2.4%)
KEL 7.27 Decreased By ▼ -0.13 (-1.76%)
LOTCHEM 29.55 Increased By ▲ 0.23 (0.78%)
MLCF 92.90 Decreased By ▼ -1.46 (-1.55%)
OGDC 318.98 Increased By ▲ 3.14 (0.99%)
PAEL 42.31 Decreased By ▼ -0.89 (-2.06%)
PIBTL 16.39 Decreased By ▼ -0.35 (-2.09%)
PIOC 300.49 Increased By ▲ 3.39 (1.14%)
PPL 218.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.58%)
PRL 51.20 Increased By ▲ 2.01 (4.09%)
SNGP 102.50 Decreased By ▼ -2.40 (-2.29%)
SSGC 26.96 Decreased By ▼ -1.29 (-4.57%)
TELE 8.68 Decreased By ▼ -0.11 (-1.25%)
TPLP 13.44 Increased By ▲ 0.17 (1.28%)
TRG 59.48 Decreased By ▼ -0.66 (-1.1%)
UNITY 10.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.77%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.02 (-1.59%)

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سال کی پہلی ششماہی میں 46 ملین( 4 کروڑ 60 لاکھ) مسافروں کا ریکارڈ توڑ استقبال کیا ہے حالانکہ اس دوران ایران اور اسرائیل کے تنازع کے باعث پروازوں میں خلل رہا۔ حکام نے یہ بات منگل کے روز بتائی ہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے مطابق مئی اور جون میں عارضی فضائی حدود کی بندش کے باوجود، ایئرپورٹ نے سالانہ 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی تاریخ کی سب سے مصروف ششماہی مکمل کی ہے۔

ایران اسرائیل جنگ کے 12 روز کے دوران متعدد فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے لیے کئی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

سال 2025 کے پہلی چھ ماہ میں ماہانہ اوسط 7.7 ملین (77 لاکھ ) مسافر اور یومیہ تقریباً 2 لاکھ 54 ہزار مسافر رہے۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے مثبت امکانات کی بنیاد پر ہمیں توقع ہے کہ رواں سال مسافروں کی سالانہ تعداد 96 ملین تک پہنچ جائے گی، جو ہمیں 100 ملین ( 10 کروڑ) کے علامتی سنگ میل کے مزید قریب لے آئے گی۔

سال 2024 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ سالانہ مسافر آمدورفت ریکارڈ کی، جس کی مجموعی تعداد 92.3 ملین ( 9 کروڑ 23 لاکھ) رہی۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری اس عرصے کا مصروف ترین مہینہ رہا، جب 8.5 ملین (85 لاکھ) مسافروں کے ساتھ نیا ماہانہ ریکارڈ قائم ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سال کے دوسرے نصف (ششماہی) میں داخل ہوتے ہوئے سفری سرگرمیوں میں مزید تیزی کی توقع ہے۔

دبئی سے آمد و رفت کے اعتبار سے بھارت، سعودی عرب اور برطانیہ سرِفہرست ممالک رہے۔

ایشیا، یورپ اور افریقہ کے سنگم پر واقع یہ اماراتی شہر گزشتہ دس برسوں سے بین الاقوامی مسافروں کے لیے دنیا کا مصروف ترین فضائی مرکز تسلیم کیا جا رہا ہے۔

دبئی نے 2032 تک ایئرپورٹ کو شہر کے مضافات میں واقع ال مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کرنے اور 35 ارب ڈالر کی لاگت سے اس کی توسیع کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ نیا ہوائی اڈہ مرحلہ وار تعمیر کیا جائے گا، اور مکمل ہونے پر اس کی گنجائش تقریباً 240 ملین ( 20 کروڑ 40 لاکھ) مسافروں تک ہوگی، جس کے بعد یہ واضح فرق کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بن جائے گا۔

Comments

Comments are closed.