BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان کے کیپیٹل مارکیٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدام کے تحت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 9 فروری 2026 سے ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سائیکل اختیار کرے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیپیٹل مارکیٹ کے تاریخی اقدام ٹی پلس ون سیٹلمنٹ فارمولے کی باقاعدہ لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر اور چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان عاکف سعید نے خصوصی خطاب کیا۔

یہ اعلان ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید نے کراچی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح تقریب میں کیا جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل)، سنٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی)، پی ایم ای ایکس، سیکیورٹیز بروکرز، بینکوں اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے شریک تھے۔

ٹی+2 سے ٹی+1 سیٹلمنٹ سائیکل میں منتقلی کا مقصد مارکیٹ کی کارکردگی، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بہتر بنانا ہے، کیونکہ اس سے لین دین کی تکمیل کا عمل تیز ہو جائے گا اور کریڈٹ و مارکیٹ رسک سے نمٹنے کی مدت کم ہو گی۔ توقع ہے کہ تیز تر سیٹلمنٹ کا یہ نظام لیکویڈیٹی کو بڑھائے گا اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ یا آپریشنل تاخیر کے باعث ڈیفالٹ کے امکانات کو کم کرے گا۔

چئیرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ ٹی پلس ون فارمولے کا نفاذ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے جو نہ صرف کاروباری شفافیت میں اضافہ کرے گا بلکہ فعال سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی حالیہ کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے جس کے نتیجے میں مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

شمشاد اختر کے مطابق ٹی پلس ون سسٹم سے اسلامی حصص کی لین دین میں بھی وسعت آئے گی جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے کہا کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سرمایہ کار کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار کا اعتماد اگر ریگولیٹر پر مضبوط ہوگا تو سرمایہ کاری میں بھی تسلسل پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی پلس ون فارمولے سے شیئر ٹریڈنگ کا ٹرن اوور بڑھےگا جب کہ کریڈٹ پر ہونے والے لین دین کی حوصلہ شکنی ہوگی اور رسک کی شرح میں کمی آئے گی۔

عاکف سعید نے واضح کیا کہ این سی سی پی ایل ، سی ڈی سی اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان ٹی پلس ٹو سے ٹی پلس ون سیٹلمنٹ ماڈل کی طرف بڑھنے میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیوں کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ سرمایہ کار کے مفادات کا ہر پہلو سے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

تقریب میں اعلان کیا گیا کہ فروری 2026ء سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں باقاعدہ طور پر ٹی پلس ون سیٹلمنٹ کااطلاق کر دیاجائے گا، اس اقدام سے بیرونی سرمایہ کاری کے تسلسل میں بھی اضافہ ہوگا اور مارکیٹ کو جدید بین الاقوامی خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈ 2025

Comments

Comments are closed.