BR100 Increased By (0.75%)
BR30 Increased By (0.57%)
KSE100 Increased By (0.65%)
KSE30 Increased By (0.66%)
BAFL 57.50 Increased By ▲ 0.30 (0.52%)
BIPL 27.22 Increased By ▲ 0.33 (1.23%)
BOP 34.27 Increased By ▲ 0.58 (1.72%)
CNERGY 10.92 Increased By ▲ 0.31 (2.92%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 209.13 Decreased By ▼ -0.77 (-0.37%)
FABL 101.13 Increased By ▲ 2.18 (2.2%)
FCCL 54.70 Increased By ▲ 0.96 (1.79%)
FFL 16.67 Increased By ▲ 0.21 (1.28%)
GGL 25.10 Increased By ▲ 1.28 (5.37%)
HBL 303.79 Increased By ▲ 1.37 (0.45%)
HUBC 220.76 Increased By ▲ 1.82 (0.83%)
HUMNL 10.56 Increased By ▲ 0.02 (0.19%)
KEL 7.38 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 29.78 Increased By ▲ 0.13 (0.44%)
MLCF 95.99 Decreased By ▼ -0.37 (-0.38%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 0.27 (0.08%)
PAEL 43.05 Increased By ▲ 1.28 (3.06%)
PIBTL 16.86 Increased By ▲ 0.05 (0.3%)
PIOC 298.24 Increased By ▲ 1.62 (0.55%)
PPL 221.48 Increased By ▲ 1.31 (0.59%)
PRL 51.88 Increased By ▲ 2.83 (5.77%)
SNGP 106.68 Increased By ▲ 0.55 (0.52%)
SSGC 29.00 Decreased By ▼ -0.14 (-0.48%)
TELE 8.86 Increased By ▲ 0.04 (0.45%)
TPLP 12.91 Increased By ▲ 0.40 (3.2%)
TRG 59.96 Decreased By ▼ -0.26 (-0.43%)
UNITY 10.55 Increased By ▲ 0.53 (5.29%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)

سی سی ایل ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ (ایم ایف ایف ایل)، جو پاکستان کی قدیم ترین لسٹڈ ایف ایم سی جی کمپنیوں میں سے ایک ہے، کے 26.26 فیصد تک حصص کے حصول کے لیے پبلک اناؤنسمنٹ آف انٹینشن (پی اے آئی) جمع کرا دیا۔

عارف حبیب لمیٹڈ، جو اس پیشکش کا منیجر ہے، نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

عوامی پیشکش کے مطابق، کمپنی 6,007,632 عام حصص فی شیئر 232.75 روپے کی قیمت پر خریدنے کی خواہشمند ہے۔

یہ عوامی پیشکش سی سی ایل ہولڈنگ کے مچلز میں 47.48 فیصد حصص کے پہلے سے حاصل کردہ شیئرز کے بعد آیا ہے۔ اس میں 40.63 فیصد شیئرز مچلز کے اسپانسرز سے 14 مئی 2025 کو شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) کے تحت فی شیئر 180 روپے میں حاصل کیے گئے، جبکہ اضافی 6.85 فیصد 23 جولائی 2025 کو ادارہ جاتی اور فیملی شیئر ہولڈرز، جن میں کمپنی کے چیئرمین سید بابر علی کی قائم کردہ بابرعلی فاؤنڈیشن اور آئی جی آئی انویسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں، سے گفت و شنید کے تحت فی شیئر 232.75 روپے کی بلند شرح پر خریدے گئے۔

اس پیشکش کے ذریعے، سی سی ایل ہولڈنگ مچلز میں اپنی کل شیئر ہولڈنگ 73 فیصد سے زائد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

سی سی ایل ہولڈنگ اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، سی سی ایل فارماسیوٹیکلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کی ہولڈنگ کمپنی ہے، جو بنیادی طور پر برانڈڈ جنیرک فارماسیوٹیکلز اور کنزیومر ہیلتھ پروڈکٹس کی تیاری اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔

دریں اثنا، مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ، جو پاکستان میں فارم اور کنفیکشنری مصنوعات بنانے والی کمپنی ہے، کی تاریخ 1933 سے شروع ہوتی ہے۔ آزادی کے بعد کمپنی کا نام انڈین ملڈورا فروٹ فارمز سے مچلز فروٹ فارمز لمیٹڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔

کمپنی نے 1993 میں عوامی پیشکش کی اور 1996 میں اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہوئی۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں مختلف زرعی اور کنفیکشنری مصنوعات کی تیاری اور فروخت پر مشتمل ہیں، جن میں مشروبات، کیچپ اور ساسز، پریزرو، ریڈی ٹو کک اور ریڈی ٹو ایٹ فوڈ رینج وغیرہ شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.