BR100 Decreased By (-0.62%)
BR30 Decreased By (-1.02%)
KSE100 Decreased By (-0.67%)
KSE30 Decreased By (-0.64%)
BAFL 59.58 Decreased By ▼ -0.26 (-0.43%)
BIPL 27.18 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.69 Decreased By ▼ -0.59 (-1.67%)
CNERGY 12.73 Decreased By ▼ -0.40 (-3.05%)
DFML 18.26 Increased By ▲ 0.18 (1%)
DGKC 213.40 Decreased By ▼ -3.61 (-1.66%)
FABL 99.85 Decreased By ▼ -0.10 (-0.1%)
FCCL 57.40 Decreased By ▼ -0.57 (-0.98%)
FFL 16.22 Decreased By ▼ -0.20 (-1.22%)
GGL 24.06 Decreased By ▼ -0.30 (-1.23%)
HBL 331.80 Increased By ▲ 5.59 (1.71%)
HUBC 211.55 Decreased By ▼ -1.87 (-0.88%)
HUMNL 10.62 Decreased By ▼ -0.19 (-1.76%)
KEL 7.55 Increased By ▲ 0.07 (0.94%)
LOTCHEM 27.95 Increased By ▲ 0.20 (0.72%)
MLCF 100.35 Decreased By ▼ -2.63 (-2.55%)
OGDC 320.32 Decreased By ▼ -3.46 (-1.07%)
PAEL 43.35 Decreased By ▼ -0.55 (-1.25%)
PIBTL 16.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.48%)
PIOC 272.00 Decreased By ▼ -4.19 (-1.52%)
PPL 228.95 Decreased By ▼ -0.52 (-0.23%)
PRL 70.70 Increased By ▲ 0.59 (0.84%)
SNGP 102.87 Decreased By ▼ -0.79 (-0.76%)
SSGC 26.88 Decreased By ▼ -0.23 (-0.85%)
TELE 8.67 Decreased By ▼ -0.05 (-0.57%)
TPLP 15.20 Decreased By ▼ -0.48 (-3.06%)
TRG 59.85 Decreased By ▼ -1.28 (-2.09%)
UNITY 12.20 Increased By ▲ 0.16 (1.33%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے بڑھتی مہنگائی کے باعث عوامی دباؤ کے پیش نظر بدھ کے روز متعدد ریلیف اقدامات کا اعلان کیا، جن میں بالغ شہریوں کے لیے نقد امداد اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی شامل ہے۔ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب ہفتے کو کوالالمپور میں حکومت مخالف احتجاج متوقع ہے، جس میں اپوزیشن جماعتیں مہنگائی اور اصلاحات میں ناکامی کو جواز بنا کر انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ کریں گی۔

انور نے بتایا کہ 18 سال سے زائد عمر کے ہر شہری کو 100 رنگٹ (تقریباً 23.67 ڈالر) کی ایک بار نقد امداد دی جائے گی، جس کی تقسیم 31 اگست سے شروع ہوگی۔ حکومت 2025 میں نقد امداد کی مد میں 15 ارب رنگٹ (3.55 ارب ڈالر) خرچ کرے گی، جو ابتدائی طور پر مختص 13 ارب رنگٹ سے زیادہ ہے۔ انور ابراہیم نے کہا کہ غربت میں مبتلا افراد کے لیے مزید اقدامات جمعرات کو متعارف کرائے جائیں گے۔

ایندھن کی قیمتوں میں سبسڈی میں تبدیلی کے بعد پمپ پر نرخ 2.05 رنگٹ سے گھٹ کر 1.99 رنگٹ فی لٹر ہو جائیں گے، تاہم غیر ملکیوں کو مارکیٹ ریٹ ادا کرنا ہوگا۔ انور ابراہیم نے بتایا کہ ستمبر کے آخر تک سبسڈی ختم کرنے کا منصوبہ واضح کر دیا جائے گا۔

حکومت نے رواں سال محصولات اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے، جن میں کم از کم اجرت میں اضافہ، بڑے توانائی صارفین پر بجلی نرخوں میں اضافہ اور بعض درآمدی پھلوں اور لگژری اشیاء پر نئے سیلز ٹیکس شامل ہیں۔ انور ابراہیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بڑی کمپنیوں اور امیر طبقے کو ہدف بناتے ہیں، لیکن ناقدین کے مطابق بڑھتے اخراجات بالآخر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے تک منتقل ہوں گے۔

پولیس کے مطابق احتجاج میں 10 سے 15 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اگرچہ اس سال مہنگائی میں مجموعی کمی آئی ہے، مگر خوراک اور مشروبات کی قیمتوں میں 2.1 فیصد اضافے پر عوامی تشویش برقرار ہے۔

Comments

Comments are closed.