BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟

  • محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر علاقوں میں کل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے
شائع اپ ڈیٹ

کراچی میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ شروع ہونے والا ہے جو پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا موسم زیادہ تر ابر آلود رہے گا اور مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔ اتوار کو گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ مطلع سارا دن ابر آلود رہے گا۔

پیر کو بوندا باندی کا امکان ہے اور موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں رواں سال کی پہلی مون سون بارش 26 جون کو ہوئی تھی، جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں درمیانے سے لے کر شدید درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں ہر بار تیز بارش کے بعد اہم سڑکیں زیرِآب آجاتی ہیں، نکاسی آب کے نظام پر دباؤ بڑھ جاتا ہے، اور گٹر اُبلنے لگتے ہیں، جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے مقامی حکومت کی تیاریوں کے بارے میں جاننے کے لیے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم اُن کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے دیگر اضلاع کے لیے بھی بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں میرپور خاص، مٹھی، تھرپارکر، بدین، سجاول، عمرکوٹ، چھاچھرو، پڈعیدن، خیرپور، ٹھٹھہ، گھوٹکی، چھور، سکھر، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، دادو، حیدرآباد، ٹنڈو الٰہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور شہید بینظیر آباد شامل ہیں، جہاں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش نچلے علاقوں، خصوصاً سندھ کے بالائی حصوں میں، شہری سیلاب اور پانی جمع ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ اس دوران تیز ہواؤں، آندھی اور بجلی گرنے سے روزمرہ معمولات متاثر ہونے، اور کچے گھروں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید برآں، پی ایم ڈی نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تازہ ترین موسمی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔

Comments

Comments are closed.