BR100 Increased By (0.85%)
BR30 Increased By (0.42%)
KSE100 Increased By (0.87%)
KSE30 Increased By (0.83%)
BAFL 58.12 Decreased By ▼ -0.18 (-0.31%)
BIPL 23.38 Increased By ▲ 0.12 (0.52%)
BOP 28.09 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
CNERGY 11.74 Decreased By ▼ -0.54 (-4.4%)
DFML 15.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
DGKC 185.03 Increased By ▲ 2.67 (1.46%)
FABL 92.79 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
FCCL 54.46 Increased By ▲ 0.65 (1.21%)
FFL 13.07 Increased By ▲ 0.27 (2.11%)
GGL 17.70 Decreased By ▼ -0.41 (-2.26%)
HBL 286.16 Increased By ▲ 0.99 (0.35%)
HUBC 197.24 Increased By ▲ 1.96 (1%)
HUMNL 8.64 Increased By ▲ 0.16 (1.89%)
KEL 5.63 Decreased By ▼ -0.01 (-0.18%)
LOTCHEM 23.83 Increased By ▲ 0.28 (1.19%)
MLCF 92.98 Increased By ▲ 1.02 (1.11%)
OGDC 303.63 Increased By ▲ 1.95 (0.65%)
PAEL 31.91 Increased By ▲ 0.10 (0.31%)
PIBTL 12.74 Decreased By ▼ -0.04 (-0.31%)
PIOC 240.41 Increased By ▲ 4.78 (2.03%)
PPL 212.91 Increased By ▲ 0.85 (0.4%)
PRL 84.34 Decreased By ▼ -2.92 (-3.35%)
SNGP 90.03 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
SSGC 22.83 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.50 Increased By ▲ 0.06 (0.93%)
TPLP 11.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.4%)
TRG 51.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.77%)
UNITY 7.58 Decreased By ▼ -0.03 (-0.39%)
WTL 0.95 Increased By ▲ 0.01 (1.06%)

امریکی محکمہ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین سے درآمد ہونے والے اینوڈ گریڈ گریفائٹ پر 93.5 فیصد عبوری اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کرے گا۔ یہ فیصلہ اس تحقیق کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ یہ اہم بیٹری ساز مواد امریکہ میں اپنی منصفانہ مارکیٹ قیمت سے کم نرخ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق، امریکی محکمہ تجارت کی ایک فیکٹ شیٹ میں تمام چینی پروڈیوسرز کے لیے یکساں اینٹی ڈمپنگ مارجن اور نقد جمع کرانے کی شرح 93.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اُن درآمدات کو متاثر کرے گا جن کی مجموعی مالیت 2023 میں 347.1 ملین ڈالر رہی۔ مذکورہ ڈیوٹی اُن اینوڈ گریڈ گریفائٹ مواد پر لاگو ہوگی جن میں گریفائٹ کی کم از کم خالص مقدار وزنی اعتبار سے 90 فیصد کاربن ہو۔ یہ مواد مصنوعی گریفائٹ، قدرتی گریفائٹ یا دونوں کے امتزاج پر مشتمل ہو سکتا ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے چینی اینوڈ گریڈ گریفائٹ مواد پر کی گئی ایک علیحدہ مگر متوازی سبسڈی مخالف تفتیش کے نتیجے میں 20 مئی کو عبوری کاؤنٹر ویلننگ ڈیوٹی عائد کی گئی۔

متعلقہ مواد پر حتمی اینٹی ڈمپنگ اور سبسڈی مخالف ڈیوٹیز 5 دسمبر 2025 تک نافذ کی جائیں گی۔

اینٹی ڈمپنگ اور اینٹی سبسڈی دونوں صورتوں میں درخواست گزار امریکن ایکٹیو اینوڈ میٹریل پروڈیوسرز ہے، جو کہ امریکی پروڈیوسرز کا ایک ایڈہاک اتحاد ہے۔ اس میں سنبورن، نیو یارک کی اینووین ٹیکنالوجیز، وڈالیا، لوزیانا کی سائرہ ٹیکنالوجیز ایل ایل سی، چٹانوگا، ٹینیسی کے نووونکس انوڈ میٹریلز، لیلینڈ، شمالی کیرولینا کے ایپسیلن ایڈوانسڈ میٹریلز، اور ماریٹا، جارجیا کے SKI US Inc شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.