BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

یورپی یونین اور پاکستان کا اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ

یورپی یونین اور پاکستان نے 2019 میں طے پانے والے اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان (ایس ای پی) پر عملدرآمد کے عزم کو ایک بار...
شائع اپ ڈیٹ

یورپی یونین اور پاکستان نے 2019 میں طے پانے والے اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان (ایس ای پی) پر عملدرآمد کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔

دونوں فریقین نے ایس ای پی کے تحت شامل تمام شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت قریبی روابط جاری رکھنے کے عزم کو بھی دہرایا۔

فریقین نے امیگریشن سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بامعنی تعاون کو سراہا اور 2025 کے آخر میں تیسرا جامع ڈائیلاگ برائے امیگریشن و موبیلٹی منعقد کرنے کے ارادے کا اظہار کیا۔

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان 10واں سیاسی مکالمہ 17 جولائی کو برسلز میں منعقد ہوا، جس میں دو طرفہ تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی امور بشمول کثیر الجہتی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

دونوں جانب سے سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر مکالمے کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

دو طرفہ تعاون کے علاوہ، فریقین نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یورپی یونین اور پاکستان نے سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے میدان میں کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت تسلیم کی اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔

دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ متنازعہ امور کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری پر مبنی کوششیں ضروری ہیں، اور بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

مذاکرات میں یوکرین اور جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ تنازعات کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق پرامن طریقے سے ہونا چاہیے۔

انہوں نے غزہ میں انسانی صورتحال کی بہتری کی فوری ضرورت پر بھی اتفاق کیا اور فائر بندی کے دوبارہ آغاز اور فلسطین میں ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔

فریقین نے 2025 میں ساتویں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے انعقاد کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے اسے پاک۔یورپی یونین تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا۔ اگلا سیاسی مکالمہ 2026 میں اسلام آباد میں منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔

یورپی یونین کے وفد کی قیادت یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے نائب سیکرٹری جنرل، اولوف اسکوگ نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کی سیکرٹری خارجہ، آمنہ بلوچ نے کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.