BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Increased By (0.19%)
KSE100 Increased By (0.08%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.10 Increased By ▲ 0.36 (0.63%)
BIPL 26.80 Decreased By ▼ -0.24 (-0.89%)
BOP 33.55 Decreased By ▼ -0.13 (-0.39%)
CNERGY 10.60 Increased By ▲ 0.79 (8.05%)
DFML 18.07 Decreased By ▼ -0.45 (-2.43%)
DGKC 209.50 Increased By ▲ 1.63 (0.78%)
FABL 98.93 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 53.65 Increased By ▲ 0.13 (0.24%)
FFL 16.47 Decreased By ▼ -0.21 (-1.26%)
GGL 23.77 Increased By ▲ 0.20 (0.85%)
HBL 302.24 Decreased By ▼ -2.15 (-0.71%)
HUBC 218.50 Increased By ▲ 0.39 (0.18%)
HUMNL 10.55 Decreased By ▼ -0.11 (-1.03%)
KEL 7.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.68%)
LOTCHEM 29.54 Increased By ▲ 0.43 (1.48%)
MLCF 96.30 Increased By ▲ 0.80 (0.84%)
OGDC 318.40 Increased By ▲ 0.46 (0.14%)
PAEL 41.64 Decreased By ▼ -0.19 (-0.45%)
PIBTL 16.80 Increased By ▲ 0.30 (1.82%)
PIOC 296.50 Increased By ▲ 16.49 (5.89%)
PPL 220.26 Increased By ▲ 0.52 (0.24%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.25 Decreased By ▼ -1.24 (-1.15%)
SSGC 29.07 Increased By ▲ 0.14 (0.48%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.58 Increased By ▲ 0.48 (3.97%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 10.01 Decreased By ▼ -0.10 (-0.99%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (کے ٹی ایم ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے ایکویٹی شیئرز کی تقسیم (سب ڈویژن) کی تجویز منظور کرلی ہے جس پر عملدرآمد حصص یافتگان کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

نوٹس کے مطابق کمپنی کے عام شیئرز کی اصل قیمت 10 روپے سے گھٹا کر 2 روپے فی شیئر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جیسا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کی سیکشن 85(1)(سی) کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔ اس تجویز پر عملدرآمد کی صورت میں ہر 1 موجودہ شیئر کے بدلے حصص یافتگان کو 5 نئے شیئرز جاری کیے جائیں گے۔

یہ اسٹاک اسپلٹ کمپنی کے میمورنڈم آف ایسوسی ایشن میں ترمیم کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

کے ٹی ام ایل نے مزید بتایا کہ اگر 15 اگست 2025 کو ہونے والی غیر معمولی جنرل میٹنگ (ای او جی ایم) میں تجویز کی منظوری دے دی گئی تو کمپنی کا موجودہ ادا شدہ سرمایہ — جو 10 روپے مالیت کے 269,299,456 شیئرز پر مشتمل ہے — تقسیم کے بعد 2 روپے مالیت کے 1,346,497,280 عام شیئرز میں تبدیل ہو جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کی بنیاد کو وسیع کرنا ہے تاکہ اس کے شیئرز چھوٹے اور ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ قابلِ خرید اور قابلِ رسائی ہو سکیں۔ اسٹاک اسپلٹ سے نہ صرف مارکیٹ میں لیکویڈیٹی بڑھے گی بلکہ حصص کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کی طویل المدتی ترقی پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس کا اندازہ گزشتہ برس کے دوران اس کے شیئر کی قیمت میں نمایاں اضافے سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ ایکویٹی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اس اقدام کو اہم سنگِ میل سمجھتی ہے۔

کوہِ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، جو کمپنیز ایکٹ 1913 کے تحت پاکستان میں قائم ہوئی، سوت اور کپڑے کی تیاری، کپڑے کی پروسیسنگ و سلائی اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی تجارت کے شعبے میں سرگرم ہے۔

Comments

Comments are closed.