BR100 Increased By (1.2%)
BR30 Increased By (1.12%)
KSE100 Increased By (0.76%)
KSE30 Increased By (0.76%)
BAFL 57.90 Increased By ▲ 0.70 (1.22%)
BIPL 27.28 Increased By ▲ 0.39 (1.45%)
BOP 34.38 Increased By ▲ 0.69 (2.05%)
CNERGY 10.90 Increased By ▲ 0.29 (2.73%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.35 (1.94%)
DGKC 211.00 Increased By ▲ 1.10 (0.52%)
FABL 101.01 Increased By ▲ 2.06 (2.08%)
FCCL 54.99 Increased By ▲ 1.25 (2.33%)
FFL 16.80 Increased By ▲ 0.34 (2.07%)
GGL 25.10 Increased By ▲ 1.28 (5.37%)
HBL 305.00 Increased By ▲ 2.58 (0.85%)
HUBC 221.98 Increased By ▲ 3.04 (1.39%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.04 (0.38%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.95 Increased By ▲ 0.30 (1.01%)
MLCF 96.63 Increased By ▲ 0.27 (0.28%)
OGDC 319.99 Increased By ▲ 1.77 (0.56%)
PAEL 43.36 Increased By ▲ 1.59 (3.81%)
PIBTL 17.09 Increased By ▲ 0.28 (1.67%)
PIOC 299.99 Increased By ▲ 3.37 (1.14%)
PPL 222.50 Increased By ▲ 2.33 (1.06%)
PRL 52.21 Increased By ▲ 3.16 (6.44%)
SNGP 108.48 Increased By ▲ 2.35 (2.21%)
SSGC 29.50 Increased By ▲ 0.36 (1.24%)
TELE 8.96 Increased By ▲ 0.14 (1.59%)
TPLP 13.13 Increased By ▲ 0.62 (4.96%)
TRG 60.41 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.59 Increased By ▲ 0.57 (5.69%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی نجی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے نے اعلان کیا ہے کہ وہ تھر سے وابستہ اپنے 2 اہم کوئلے پر مبنی توانائی منصوبوں — تھر انرجی لمیٹڈ (ٹی ای ایل) اور تھل نووا پاور تھر (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ٹی این) — کے لیے مالی معاونت میں توسیع کرے گی، جس کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 51 ملین ڈالر (تقریباً 14.61 ارب روپے) کی سرمایہ کاری کی تجویز دی گئی ہے۔

اس نجی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی (آئی پی پی) نے یہ پیش رفت منگل کوپاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے ایک اعلامیے میں ظاہر کی جو کہ 7 اگست 2025 کو ہونے والے غیر معمولی عمومی اجلاس (ای جی ایم) سے قبل جاری کیا گیا۔

حبکو نے بتایا کہ اس کے بورڈ نے دونوں منصوبوں کے لیے اسپانسر سپورٹ کنٹریبیوشن لیٹرز آف کریڈٹ (ایس ایس سی ایل سیز) میں توسیع سے متعلق خصوصی قرارداد کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ایس ایس سی ایل سیز کی مدت میں توسیع کا مقصد درج ذیل امور کا احاطہ کرنا ہے:(i) وہ تمام ایل ڈیز جو ٹی این پر اس کے ترمیم شدہ پاور پرچیز ایگریمنٹ (پی پی اے) کے تحت قابلِ ادائیگی قرار دی جائیں، خاص طور پر بعض شرائط کے تحت ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) چارجز کی ادائیگی کے ضمن میں۔ یہ چارجز سی پی پی اے-جی کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں جنہیں ٹی این نے چیلنج کیا ہے تاہم اگر یہ تنازع طے پا جاتا ہے یا اس کا حل نکل آتا ہے تو قابلِ ادائیگی رقم اسپانسرز کی ذمہ داری ہوگی (ایس ایس اے میں ان کے حصے کے تناسب سے)؛(ii) ایس ایس اے میں درج شرائط کے مطابق قرض کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کمی، اس صورت میں اسپانسرز کو یہ رقم ایکویٹی یا سب آرڈینیٹڈ قرض کی شکل میں فراہم کرنا ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق حبکو اپنے حصص داروں سے منظوری کا خواہاں ہے تاکہ وہ تھر انرجی لمیٹڈ (ٹی ای ایل) کے حق میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک کی ضمانت فراہم کرے یا اس میں توسیع کرے۔ ٹی ای ایل تھر بلاک II میں واقع 330 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا مائن ماؤتھ پاور پلانٹ ہے، جس میں حبکو کا 60 فیصد حصہ ہے۔

اسی طرح یہ نجی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی (آئی پی پی ) تھل نووا پاور تھر (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ٹی این) — جو کہ سندھ میں تھر بلاک II، تھر کول مائن پر قائم 330 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا مائن ماؤتھ پاور پلانٹ ہے — کے لیے مزید 2 کروڑ ڈالر کی ضمانتیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حبکو اس وقت اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (ایچ پی ایچ ایل)، کے ذریعے تھل نووا پاور تھر (ٹی این) میں 38.3 فیصد حصص کی مالک ہے۔

یہ ضمانتیں یا تو ایکویٹی کی صورت میں یا سب آرڈینیٹڈ قرض کی شکل میں فراہم کی جائیں گی۔

حبکو کے مطابق معاونت کی مدت ٹی ای ایل کے لیے جنوری 2034 اور ٹی این کے لیے جولائی 2034 تک یا ہر منصوبے کے قرضے کی مدت کے اختتام تک — جو بھی تاریخ بعد میں آئے — توسیع دی جائے گی۔

آئی پی پی کے مطابق دونوں منصوبوں کی تکمیل ایک نمایاں سنگِ میل ہوگی، جو نہ صرف فاضل منافع پیدا کرنے بلکہ ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کی راہ ہموار کرے گی۔

Comments

Comments are closed.