BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

فاسٹ کیبلز لمیٹڈ نے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، اور وہ ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی (ٹی اے کیو اے) کی جانب سے منظور شدہ وینڈر کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا کیبل مینوفیکچرر بن گیا ہے۔

یہ پیشرفت کمپنی نے منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں بتائی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ فاسٹ کیبلز لمیٹڈ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے کہ اسے ابوظہبی نیشنل انرجی کمپنی (ٹی اے کیو اے) کی جانب سے منظور شدہ وینڈر کے طور پر سرٹیفائی کیا گیا ہے۔“

ٹی اے کیو اے ایک متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی متنوع یوٹیلیٹی اور توانائی کی کمپنی ہے، جو توانائی اور پانی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم، اور پائیدار واٹر سلوشنز میں سرگرم ہے۔

یہ کمپنی توانائی کے مکمل سلسلے میں کام کرتی ہے، جس میں اپ اسٹریم اور مڈ اسٹریم آئل و گیس سے لے کر بجلی کی پیداوار تک شامل ہے۔

ٹی اے کیو اے کی سرگرمیاں متعدد ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز، برطانیہ، گھانا، بھارت، عراق، مراکش، شمالی امریکا، اور سعودی عرب شامل ہیں۔

فاسٹ کیبلز کے نوٹس کے مطابق ٹی اے کیو اے دنیا بھر میں اسٹریٹجک منصوبوں کے لیے شاندار توانائی کے بنیادی ڈھانچے، جدید ترین ٹیکنالوجی، اور عالمی معیار کی آپریشنل مہارت فراہم کرتی ہے، جو پائیدار ترقی اور عالمی توانائی تحفظ کو فروغ دیتی ہے۔

ٹی اے کیو اے کی منظور شدہ وینڈر کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد، فاسٹ کیبلز اب اس قابل ہو گئی ہے کہ وہ ٹی اے کیو اے کے علاقائی اور بین الاقوامی توانائی منصوبوں کے لیے جدید، اعلیٰ کارکردگی کی حامل کیبل سلوشنز فراہم کر سکے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ پیشرفت فاسٹ کیبلز کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ بنیادی صنعتی ضروریات کو بے مثال بھروسا، جدت، اور معیار کے ساتھ پورا کرے، جس سے عالمی سطح پر توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں آپریشنل مہارت اور ترقی ممکن ہو سکے گی۔

Comments

Comments are closed.