BR100 Decreased By (-0.63%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.57%)
KSE30 Decreased By (-0.56%)
BAFL 56.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.80 Decreased By ▼ -0.34 (-0.36%)
FCCL 52.01 Decreased By ▼ -0.78 (-1.48%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.99 Decreased By ▼ -1.11 (-0.36%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.11 Increased By ▲ 0.02 (0.33%)
LOTCHEM 26.31 Decreased By ▼ -0.15 (-0.57%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.17 Decreased By ▼ -0.46 (-1.29%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.97 Decreased By ▼ -2.24 (-0.92%)
PPL 222.36 Decreased By ▼ -4.55 (-2.01%)
PRL 90.98 Decreased By ▼ -2.04 (-2.19%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.24 Decreased By ▼ -0.57 (-2.39%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 56.35 Decreased By ▼ -0.21 (-0.37%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ 15 دنوں کے لیے، یعنی 16 جولائی 2025 سے، فی لیٹر 6.60 روپے (2.5 فیصد) تک اضافے کا امکان ہے۔ یہ اندازہ پٹرولیم انڈسٹری کے تخمینے پر مبنی ہے۔

تخمینے کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 6.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5.27 روپے (1.9 فیصد) اضافہ متوقع ہے۔ تاہم دیگر پٹرولیم مصنوعات، جیسا کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او)، میں بالترتیب 3.74 روپے (2 فیصد) اور 2.23 روپے (1.3 فیصد) فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ تخمینے پیٹرول پر 78.02 روپے فی لیٹر اور ایچ ایس ڈی پر 77.01 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی (پی ایل) اور کاربن سرچارج لیوی (سی ایس ایل) کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) پیٹرول پر 8.89 روپے اور ایچ ایس ڈی پر 6.04 روپے فی لیٹر فرض کیا گیا ہے۔ شرح مبادلہ کی ایڈجسٹمنٹ پیٹرول پر 3 روپے اور ایچ ایس ڈی پر 2 روپے فی لیٹر لگائی گئی ہے۔

تخمینے کے مطابق، پیٹرول پر عالمی مارکیٹ کا پریمیم 9.68 ڈالر فی بیرل اور ایچ ایس ڈی پر 3.25 ڈالر فی بیرل ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 جولائی کو عالمی منڈی کے رجحانات اور بجٹ میں طے کردہ پیٹرولیم لیوی و کاربن ٹیکس کے اہداف کی روشنی میں اپنی حتمی سفارشات تیار کرے گی، جس کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

اگر انڈسٹری کے یہ تخمینے نافذ ہوتے ہیں تو پیٹرول کی قیمت 266.79 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 273.39 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جبکہ ایچ ایس ڈی کی قیمت 272.98 روپے سے بڑھ کر 278.25 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے عالمی مارکیٹ میں ایران-اسرائیل جنگ کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول 8.36 روپے بڑھا کر 266.79 روپے اور ڈیزل 10.39 روپے بڑھا کر 272.98 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان اپنی پیٹرولیم ضروریات کا تقریباً 85 فیصد ریفائن شدہ پیٹرول درآمد کرتا ہے جبکہ 15 فیصد خام تیل کی صورت میں درآمد کی جاتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.