BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

گوگل نے پیر کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک اے آئی اوور ویوز میں اشتہارات مزید ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) ممالک میں متعارف کروائے جائیں گے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ یہ اشتہارات انگریزی زبان میں ہوں گے اور کاروباری اداروں کو یہ موقع فراہم کریں گے کہ وہ صارفین تک براہِ راست گوگل سرچ کے AI پر مبنی خلاصوں کے ذریعے پہنچ سکیں۔

گوگل کے مطابق اے آئی اوور ویوز اس وقت دنیا بھر میں 1.5 ارب سے زائد صارفین استعمال کر رہے ہیں اور بڑے مارکیٹس میں متعلقہ سوالات (ایپلیکبل کیوریز) میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر تجارتی نوعیت کے سوالات (کمرشل کیوریز) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

گوگل کے مطابق اب چونکہ اشتہارات کو براہِ راست اے آئی اوور ویوز میں ضم کر دیا گیا ہے اس لیے پاکستان میں کاروباروں کو صارفین سے جڑنے اور ان کے سفر کو دریافت سے فیصلہ تک معاونت فراہم کرنے کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

اس اقدام کے تحت کاروباروں کو درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے:

  • دریافت سے فیصلہ تک کا فاصلہ کم کیجیے، اے آئی اوور ویوز میں اشتہارات کے ذریعے آپ اپنا کاروبار اُن جوابات میں شامل کر سکتے ہیں جن سے صارفین کی تسلی اور مشغولیت میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ وہ معلومات کو پہلے سے کہیں زیادہ تیز اور آسان طریقے سے حاصل کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کی تلاش کے ابتدائی مرحلے میں ہی آپ کا کاروبار اُن کے سامنے ہو۔

  • صارف کے اگلے قدم کے طور پر ابھریں، آپ کا اشتہار نہ صرف صارف کے سوال بلکہ اے آئی اوور ویوز کے سیاق و سباق سے بھی ہم آہنگ ہو گا، جس سے آپ کا کاروبار صارف کے لیے ایک فوری اور منطقی اگلا قدم بن سکتا ہے۔

  • اُن لمحات میں جڑیں جو پہلے ناقابلِ رسائی تھے، اے آئی اوور ویوز صارفین کی پیچیدہ ضروریات اور ابھرتے ہوئے سوالات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ اشتہارات کو اُن نئے اور بامقصد لمحات تک رسائی دیتے ہیں جہاں صارف کا ارادہ تو ہوتا ہے مگر وہ پہلے ظاہر نہیں ہوتا تھا۔

گوگل کی جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی ایشیا فرنٹیئر کی نائب صدر سپنا چاڈھا نے کہا کہ ہم کئی برسوں سے AI پر مبنی اشتہارات کے میدان میں صفِ اول پر ہیں۔ جیسے جیسے صارفین کے فیصلے کا سفر زیادہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، اور وسائل محدود، ہم مارکیٹرز کو اپنے اب تک کے سب سے جدید ماڈلز سے لیس کر رہے ہیں: جو زیادہ ذہین، خودکار (ایجینٹک) اور ذاتی نوعیت کے حامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے تیزی، تخلیقی وسعت، وسیع رسائی، بہتر تجزیے اور موثر نتائج۔

ایڈز ان اے آئی اوور ویوز، ایک نئی نسل کے AI ٹولز کے حصہ ”اے آئی اوور ویوز“ میں اشتہارات گوگل کے ان جدید AI پر مبنی ٹولز کا حصہ ہیں جو سرچ اور یوٹیوب پر برانڈز اور مارکیٹرز کو تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل ماحول میں موثر رہنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

گوگل کا مقصد AI کو صرف نظریاتی نہیں بلکہ عملی سطح پر لاگو کرنا ہے، چاہے بات ہو تخلیقی مواد کی تیاری میں انقلاب لانے کی یا سرچ اشتہارات کی ازسرنو تشکیل کی، گوگل AI کو ایک مکمل اور طاقتور ہتھیار کے طور پر مارکیٹرز کے ہاتھ میں دے رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.