BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے فریٹ فارورڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک کسٹمز اسٹیشن پر کام کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے اور ایک سے زائد کسٹمز اسٹیشنز پر کام کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروائیں، جو کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس (ڈی ایس سیز) کی صورت میں جمع کرانا ہوں گے۔

نئے قواعد نافذ کرنے کے لئے ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کے لیے ایس آر او 1222(I)/2025 جاری کردیا ہے۔

نئے قواعد کے مطابق جو کوئی بھی فریٹ فارورڈر کا لائسنس حاصل کرنا چاہے گا، اسے متعلقہ دستاویزات کے ساتھ فارم-اے کے مطابق لائسنسنگ اتھارٹی کو درخواست دینا ہوگی، جس کے ساتھ 5,000 روپے کا خزانے میں جمع شدہ چالان بھی جمع کرانا ہوگا۔ یہ رقم کلیکٹر کسٹمز کے حق میں بطور درخواست پروسیسنگ فیس جمع کرائی جائے گی، جو ناقابل واپسی ہوگی۔

درخواست موصول ہونے کے بعد اتھارٹی درج ذیل شرائط کی تکمیل کی صورت میں لائسنس جاری کرے گی:

(الف) درخواست دہندہ ان قواعد کے تحت لائسنس کے اجرا کے لیے مقررہ شرائط پوری کرتا ہو۔

(ب) درخواست دہندہ ایک کسٹمز اسٹیشن پر کام کرنے کیلئے 2 لاکھ روپے اور ایک سے زائد کسٹمز اسٹیشنز پر کام کرنے کیلئے 5 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی ڈپازٹ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی صورت میں جمع کرائے جو کلکٹر کسٹمز کے نام پر گروی رکھے جائیں؛ اور (ج) درخواست دہندہ اچھے طرزِ عمل کو یقینی بنانے اور کسٹمز کے قواعد و ضوابط کی پابندی کیلئے ایک تحریری ضمانتی بانڈ جمع کرائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.