BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

جمعرات کی صبح روسی ڈرونز نے یوکرینی دارالحکومت کیف پر شدید حملہ کیا، جب کہ حکام نے رہائشی اور غیر رہائشی عمارتوں میں آگ لگنے کی اطلاعات دیں۔ یہ حملہ ایک روز بعد ہوا ہے جب روس نے اب تک کی سب سے بڑی ڈرون کارروائی میں یوکرین کو نشانہ بنایا تھا۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو کے مطابق، تین افراد کو شیل لگنے سے زخم آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے چھ اضلاع اس حملے کی زد میں آئے، جہاں مختلف عمارتوں، گوداموں اور گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، اور ڈرون کے ٹکڑے شہر کے مختلف حصوں میں گرے۔

تکاچینکو نے کہا کہ ”دشمن کا حملہ جاری ہے۔ دفاعی افواج دشمن کے اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں۔“

یوکرین کی فوج نے ٹیلیگرام پر خبردار کیا کہ شہر پر میزائل حملہ بھی ہو سکتا ہے۔

رائٹرز کے نمائندوں نے بلند آواز دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔

کیف کے میئر، وٹالی کلیچکو نے بتایا کہ شہری علاقے شیوچینکیوسکی میں ایک رہائشی عمارت پر ڈرون کے ٹکڑے گرنے سے اوپری منزل پر آگ بھڑک اٹھی، جب کہ شہر کے مرکز میں ایک اور جگہ بھی آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔

کلیچکو کے مطابق، دو افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

منگل کی شب، روسی افواج نے 40 ماہ پرانی اس جنگ کے دوران اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا تھا، جس میں 728 ڈرونز نے یوکرین کے مختلف اور دور دراز علاقوں، بشمول مغربی یوکرین کو نشانہ بنایا۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیف کو مزید دفاعی ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر غیر معمولی سخت تنقید کی۔

Comments

Comments are closed.