BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

قومی توانائی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز کے الیکٹرک کی اپریل 2025 کے لیے عبوری ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے صارفین کو 4.0349 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ریلیف جولائی 2025 کے بجلی بلوں میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

مزید برآں نیپرا نے اپنی جانب سے 0.8 ارب روپے کی رقم کو جزوی لوڈ، اوپن سائیکل، ڈیگریڈیشن کرفز اور اسٹارٹ اپ لاگت کے سلسلے میں عارضی طور پر روک لیا ہے۔ یہ اقدام کے الیکٹرک کے زیر التوا دعوؤں کے خلاف ایڈجسٹمنٹ کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں صارفین پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔

واضح رہے کہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق بجلی بنانے میں استعمال ہونے والے ایندھن کی بین الاقوامی قیمتوں میں ردوبدل اور پیداواری مرکب کی تبدیلیوں کے باعث ہوتا ہے، جس کا بوجھ صارفین پر نیپرا کی جانچ اور منظوری کے بعد بلوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

صارفین کو عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی صورت میں بھی بلوں میں ریلیف حاصل ہوتا ہے۔ صارفین سے وصول کی جانے والی فیول ایڈجسٹمنٹ کی شرح نیپرا طے کرتا ہے اور وفاقی حکومت اس کی باقاعدہ منظوری دیتی ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق یہ ایف سی اے تمام صارفین پر لاگو ہو گی، سوائے درج ذیل کیٹیگریز کے:لائف لائن صارفین، گھریلو محفوظ (پروٹیکٹڈ) صارفین،الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (ای وی سی ایس) اور وہ تمام صارفین جنہوں نے پری پیڈ ٹیرف کا انتخاب کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.