BR100 Increased By (0.37%)
BR30 Decreased By (-0.08%)
KSE100 Increased By (0.3%)
KSE30 Increased By (0.31%)
BAFL 57.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 27.15 Increased By ▲ 0.26 (0.97%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 10.22 Decreased By ▼ -0.39 (-3.68%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.70 Increased By ▲ 1.75 (1.77%)
FCCL 54.75 Increased By ▲ 1.01 (1.88%)
FFL 16.65 Increased By ▲ 0.19 (1.15%)
GGL 24.80 Increased By ▲ 0.98 (4.11%)
HBL 302.01 Decreased By ▼ -0.41 (-0.14%)
HUBC 219.81 Increased By ▲ 0.87 (0.4%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.40 Increased By ▲ 0.12 (1.65%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 95.15 Decreased By ▼ -1.21 (-1.26%)
OGDC 317.00 Decreased By ▼ -1.22 (-0.38%)
PAEL 42.54 Increased By ▲ 0.77 (1.84%)
PIBTL 16.74 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
PIOC 297.00 Increased By ▲ 0.38 (0.13%)
PPL 219.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.12%)
PRL 48.96 Decreased By ▼ -0.09 (-0.18%)
SNGP 105.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.59%)
SSGC 28.25 Decreased By ▼ -0.89 (-3.05%)
TELE 8.82 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.82 Increased By ▲ 0.31 (2.48%)
TRG 59.66 Decreased By ▼ -0.56 (-0.93%)
UNITY 10.47 Increased By ▲ 0.45 (4.49%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پیر کے روز میٹا کے تعاون سے اپنے ہیڈکوارٹر میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا عنوان تھا ”ڈیجیٹل دور میں انسدادِ دہشت گردی“۔ ورکشاپ کا مقصد آن لائن انتہاپسندانہ مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئی حکمتِ عملیوں پر غور کرنا تھا۔

اس سیشن میں میٹا کے پالیسی ماہرین (فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے علاوہ اہم سرکاری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای ایز) کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

شرکاء کے درمیان گفتگو کا محور درج ذیل نکات رہے: دہشت گردی سے متعلق مواد کے خلاف میٹا کی تازہ ترین پالیسیوں پر تبادلہ خیال

ریاستی اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے درمیان بہتر رابطہ کاری کا قیام

شکایات کے ازالے کے عمل کو مزید مؤثر اور تیز بنانے پر تجاویز

ورکشاپ کے اختتام پر ایک سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی رکھا گیا، جس میں شرکاء نے میٹا کے پالیسی ماہرین سے براہِ راست سوالات کیے۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے آن لائن پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ادارہ جاتی اشتراک اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹا جیسے عالمی پلیٹ فارمز سے رابطہ اور شراکت ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو انتہاپسندی سے محفوظ بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

میٹا کی جانب سے ”خطرناک تنظیمات اور افراد (ڈی او آئی)“ کی پالیسی کے سربراہ ڈاکٹر نواب عثمان نے بھی پی ٹی اے کی خدمات کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی مشترکہ کاوشیں محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے قیام کے لیے ناگزیر ہیں، جو نہ صرف کمیونٹی اسٹینڈرڈز بلکہ بنیادی انسانی حقوق کا بھی احترام کرتی ہیں۔

ورکشاپ کا انعقاد ذمہ دارانہ ڈیجیٹل طرزِ عمل کے فروغ اور قومی سائبر تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے پی ٹی اے کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔

Comments

Comments are closed.