BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ایک ہفتے کے دوران 64 افراد جاں بحق اور 117 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات بدھ کو ایک سرکاری ادارے نے بتائی ہے۔

بیان کے مطابق قومی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق سب سے زیادہ اموات شمال مغربی خیبر پختونخوا صوبے میں ہوئیں، جہاں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے وادی سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں 14 افراد بہہ گئے تھے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث پنجاب میں بھی مکانات گرنے اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 11 بچے شامل تھے۔

جنوبی صوبہ سندھ میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

قومی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ کم از کم ہفتے تک برقرار رہے گا۔

مئی میں جنوبی ایشیائی ملک ( پاکستان) میں شدید طوفانوں کے باعث کم از کم 32 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جہاں بہار کے موسم میں کئی شدید موسمی واقعات پیش آئے جن میں زوردار اولے بھی شامل تھے۔

پاکستان دنیا کے اُن ممالک میں سے ایک ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور اس کے 255 ملین باشندے بڑھتی ہوئی شدت کے ساتھ شدید موسمی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سال 2022 میں مون سون کے سیلاب نے ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا تھا اور اس حادثے میں 1,700 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.