BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیر کو اسلام آباد سے اسپین روانہ ہوگئے جہاں وہ یکم سے 3 جولائی 2025 تک ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈیولپمنٹ (ایف ایف ڈی 4) میں شرکت کریں گے۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اعلیٰ سطح عالمی کانفرنس دنیا بھر کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ترقیاتی ماہرین کو ایک جگہ جمع کرے گی تاکہ ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں کے لیے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کی رفتار تیز کرنے کے لیے جدید، مؤثر اور پائیدار مالیاتی حکمتِ عملیاں زیر غور لائی جاسکیں۔

دورے کے دوران محمد اورنگزیب مرکزی کانفرنس سیشنز اور متعدد اعلیٰ سطح ضمنی تقریبات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یکم جولائی کو محمد اورنگزیب نجی کاروبار اور مالیات سے استفادہ کے عنوان پر منعقد ہونے والے کثیر فریق گول میز اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جب کہ ترقی پذیر اور ابھرتی معیشتوں میں سرمایہ کاری کا فروغ: کریڈٹ ریٹنگز کا کردار کے موضوع پر انٹرنیشنل بزنس فورم پالیسی ڈائیلاگ میں کلیدی خطاب بھی کریں گے۔

محمد اورنگزیب کانفرنس کے عمومی مباحثے سے بھی خطاب کریں گے اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو مؤثر بنانے کے عنوان پر گول میز مذاکرے میں بھی شرکت کریں گے۔

یونیسف کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں، وفاقی وزیر بچوں اور نوجوانوں کے لیے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا: جدید اور پائیدار مالیاتی طریقوں پر مکالمہ کے عنوان پر بھی خطاب کریں گے۔

کانفرنس کے دوران محمد اورنگزیب ایک خصوصی اجلاس بعنوان ”ترقی کے بدلے قرض کا تبادلہ: ڈی سی ایس فنانسنگ طریقہ کار“ میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے، جہاں وہ قرض کی تبدیلی سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر اور ترقیاتی مالیات کے لیے ڈیپازٹ پروٹیکشن میکانزم کی افادیت پر روشنی ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ انٹرنیشنل بزنس فورم کی ضمنی تقریب ”ایس ایم ای فنانس میں وسعت“ میں پینلسٹ کے طور پر بھی شریک ہوں گے، جہاں وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے مالی شمولیت کے فروغ پر گفتگو کریں گے۔

کانفرنس میں شرکت کے علاوہ وفاقی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اہم بین الاقوامی شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل جان ڈبلیو ایچ ڈینٹن اے او اور مملکت نیدرلینڈز کے نائب وزیر برائے ترقیاتی امور محترم اسٹیون کولیٹ شامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.