BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وفاقی حکومت نے بجلی کے بلنگ نظام میں شفافیت بڑھانے اور صارفین کو ماہانہ میٹر ریڈنگ پر کنٹرول دینے کے لیے ایک نئی اسمارٹ موبائل ایپلیکیشن ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ متعارف کروا دی ہے۔

یہ ایپ پاور ڈویژن نے وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں تیار کی، جس کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز کیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق، اس ایپ کے ذریعے بجلی کے صارفین مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپلوڈ کر سکیں گے، اور اسی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔

”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ ایپلیکیشن کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ میں غلطیوں، تاخیر یا شفافیت کے فقدان جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ یہ صرف ٹیکنالوجی کا فیچر نہیں بلکہ گورننس میں ایک عملی اصلاح ہے، جو صارفین کو بااختیار بناتی ہے۔

اس نظام کے تحت صارفین نہ صرف اپنے بلز کا ریکارڈ رکھ سکیں گے بلکہ میٹر ریڈنگ کے عمل پر بھی نظر رکھ سکیں گے۔ اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپلوڈ کریں، تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی، جو صارف کے لیے مالی تحفظ فراہم کرے گی۔ مزید برآں، اگر صارف مقررہ تاریخ پر ریڈنگ دے دے، تو اس کے بعد کی میٹر ریڈر کی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائے گی اور صرف صارف کی ریڈنگ کو سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

یہ نظام خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے اہل ہیں، کیونکہ یہ ایپ بروقت ریڈنگ فراہم کرکے ان کی سبسڈی کو برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔ اس سے اوور بلنگ، غیر ضروری مداخلتوں اور شکایات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ ایپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ صارفین کے فائدے کے لیے ایک انقلابی اصلاح ہے جو شفافیت کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایپ پانچ زبانوں میں متعارف کی گئی ہے، جو قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی اور ربط کو فروغ دے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس ایپ کا اطلاق پشاور سے کراچی تک ہر گھر پر کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کر رہی ہے، جن میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے بورڈز کی تشکیلِ نو، میرٹ پر تقرریاں اور بدعنوان مافیا کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ٹاسک فورس و متعلقہ وزیر نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھرپور کام کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سرکلر ڈیٹ کے حل کے لیے بینکوں سے مذاکرات کیے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بجلی چوری کو ملک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو سالانہ 500 ارب روپے کا نقصان بجلی چوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ پاور منسٹری اور پوری ٹیم اس مسئلے کے حل کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی کے شعبے کو منتقل کیا ہے۔

سولرائزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں سولر سسٹمز کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرے گی کیونکہ یہ دنیا میں بجلی پیدا کرنے کا سب سے سستا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں سولر سسٹمز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے صارفین کو مزید ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ حکومت شفافیت کو یقینی بنانے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ ایک بڑا مسئلہ ہے، لیکن اس ایپ کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.