BR100 Decreased By (-0.04%)
BR30 Increased By (0.22%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.95 Decreased By ▼ -0.21 (-0.36%)
BIPL 27.30 Increased By ▲ 0.07 (0.26%)
BOP 34.79 Increased By ▲ 0.39 (1.13%)
CNERGY 13.69 Increased By ▲ 0.58 (4.42%)
DFML 18.45 Increased By ▲ 0.05 (0.27%)
DGKC 216.41 Increased By ▲ 2.75 (1.29%)
FABL 99.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.16%)
FCCL 57.58 Decreased By ▼ -0.48 (-0.83%)
FFL 16.54 Increased By ▲ 0.31 (1.91%)
GGL 24.05 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
HBL 335.00 Decreased By ▼ -3.16 (-0.93%)
HUBC 213.19 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.08 (-0.76%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.11 (-1.48%)
LOTCHEM 27.50 Decreased By ▼ -0.17 (-0.61%)
MLCF 101.90 Decreased By ▼ -0.85 (-0.83%)
OGDC 318.80 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PAEL 43.07 Decreased By ▼ -0.03 (-0.07%)
PIBTL 16.75 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 274.52 Increased By ▲ 1.52 (0.56%)
PPL 231.37 Increased By ▲ 1.92 (0.84%)
PRL 77.16 Increased By ▲ 6.36 (8.98%)
SNGP 102.29 Decreased By ▼ -2.29 (-2.19%)
SSGC 27.23 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
TELE 8.61 Increased By ▲ 0.08 (0.94%)
TPLP 15.30 Decreased By ▼ -0.46 (-2.92%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
UNITY 11.54 Decreased By ▼ -0.18 (-1.54%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.02 (1.67%)

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 جون 2025 کو بلوچستان کے ضلع دکی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک کامیاب کارروائی کی گئی ہے جس میں دو دہشت گردوں کو ہلاک اور دو دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ گروہ ’ فتنتہ الہندوستان ’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن پاکستان کی خودمختاری، امن و استحکام کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک اور گرفتار کیے گئے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور صفایا کرنے کے لیے کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک کو بھارت کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.