مارکٹس
فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کی کمی
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے تناظر میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز نمایاں کمی...
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے تناظر میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1,600 روپے کمی کے بعد 349,400 روپے تک پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونا 1,371 روپے کمی کے بعد 299,554 روپے میں فروخت ہوا۔
جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں 5,000 روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا 351,000 روپے پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ اے پی جی جے ایس اے کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کمی کے بعد 3,274 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر آ گئی۔
دریں اثنا چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 3,782 روپے پر برقرار رہی۔


Comments
Comments are closed.