BR100 Increased By (0.85%)
BR30 Increased By (1.2%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.57%)
BAFL 58.74 Increased By ▲ 0.30 (0.51%)
BIPL 25.63 Increased By ▲ 0.43 (1.71%)
BOP 34.33 Increased By ▲ 0.34 (1%)
CNERGY 8.10 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.94 Increased By ▲ 0.10 (0.48%)
DGKC 195.80 Increased By ▲ 2.83 (1.47%)
FABL 90.00 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
FCCL 53.59 Increased By ▲ 0.76 (1.44%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
GGL 19.24 Increased By ▲ 0.27 (1.42%)
HBL 287.48 Increased By ▲ 1.98 (0.69%)
HUBC 215.00 Increased By ▲ 0.62 (0.29%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.02 (0.18%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 27.86 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
MLCF 87.64 Increased By ▲ 1.13 (1.31%)
OGDC 322.75 Increased By ▲ 2.79 (0.87%)
PAEL 40.13 Increased By ▲ 0.71 (1.8%)
PIBTL 17.11 Increased By ▲ 0.44 (2.64%)
PIOC 271.96 Increased By ▲ 5.90 (2.22%)
PPL 229.90 Increased By ▲ 1.72 (0.75%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.50 Increased By ▲ 0.32 (0.32%)
SSGC 26.89 Increased By ▲ 0.29 (1.09%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.42 (5.07%)
TPLP 8.67 Increased By ▲ 0.45 (5.47%)
TRG 70.05 Increased By ▲ 0.34 (0.49%)
UNITY 11.68 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)

ترمیم شدہ فنانس بل 2025-26 کے تحت ٹیکس فراڈ کے خلاف کڑی کارروائی کی راہ ہموار کردی گئی ہے، جس کے تحت بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ٹیکس چوری میں معاونت کرنے والے افراد کو معاون مجرم قرار دے کر ان کے خلاف قید سمیت سخت قانونی سزائیں دی جا سکیں گی۔

جس شخص کے بینک اکاؤنٹ کو ٹیکس فراڈ کے لیے استعمال کیا گیا ہو، اُسے ابیٹر (یعنی اعانت کرنے والا) تصور کیا جائے گا اور اُس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں سزا اور قید شامل ہوسکتی ہے۔

چنانچہ جو شخص ٹیکس فراڈ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کاروباری بینک اکاؤنٹ استعمال کرے گا اُسے ابیٹر قرار دیا جائے گا۔

ترمیم شدہ فنانس بل 2025-26 میں مددگار/معاون کی تعریف میں ترمیم کردی گئی ہے۔

ترمیم شدہ بل کے مطابق ابیٹر اُس شخص کو کہا جائے گا جو جان بوجھ کر ٹیکس فراڈ (جیسا کہ سیکشن 2 کی شق 37 میں بیان کیا گیا ہے) میں معاونت کرے یا سازباز میں ملوث ہو یا سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت قابلِ سزا کسی جرم میں شریک ہو۔ اس میں وہ شخص بھی شامل ہے جو رجسٹرڈ شخص کی اجازت سے یا بغیر اجازت کے جعلی انوائسز تیار کرے یا کروائے تاکہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا جھوٹا دعویٰ کیا جا سکے۔

ترمیم شدہ فنانس بل 2025-26 کے مطابق معاون مجرم میں وہ شخص بھی شامل ہوگا جو ٹیکس فراڈ یا اس ایکٹ کے تحت قابلِ سزا کسی اور جرم میں معاونت کے لیے اپنے زیرِ استعمال یا اپنے نام پر موجود بینک اکاؤنٹ کے استعمال کی اجازت دے، یا کسی دوسرے رجسٹرڈ شخص کے نام پر بغیر اجازت یا غیرقانونی طور پر کاروباری بینک اکاؤنٹ رکھے یا چلا رہا ہو۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.