BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

ایران پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، خامنہ ای

  • آیت اللہ علی خامنہ ای جنگ بندی کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آئے
شائع June 26, 2025 اپ ڈیٹ June 26, 2025 06:11pm

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اگر امریکہ نے مستقبل میں ایران پر کوئی حملہ کیا تو ایران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کرے گا۔ ان کا یہ بیان اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں سامنے آیا ہے۔

86 سالہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران پر کسی بھی حملے کی ”بھاری قیمت“ چکانا پڑے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران نے قطر میں واقع خطے کے سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے کو اس وقت نشانہ بنایا جب امریکہ نے اسرائیلی حملوں میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نے امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا۔ اس نے خطے کے ایک اہم امریکی اڈے پر حملہ کیا۔

ان کا یہ ریکارڈ شدہ بیان سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔ گزشتہ بیان کی طرح، جو اسرائیلی بمباری کے 12 دنوں کے دوران ایک ہفتہ قبل جاری ہوا تھا، وہ اس بار بھی ایک نامعلوم مقام سے بول رہے تھے، جہاں ان کے پیچھے ایک بھورا پردہ، ایرانی پرچ، اور ان کے پیش رو روح اللہ خمینی کی تصویر موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ اسلامی جمہوریہ کو خطے میں موجود اہم امریکی مراکز تک رسائی حاصل ہے اور وہ جب ضروری سمجھے ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ یہ ایک بڑا واقعہ ہے اور اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو یہ واقعہ مستقبل میں دوبارہ بھی پیش آ سکتا ہے۔

ادھر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدھ کے روز جب یہ پوچھا گیا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری افزودگی پروگرام دوبارہ شروع کیا تو کیا امریکہ دوبارہ حملہ کرے گا انہوں نے مختصر جواب میں کہا کہ یقیناً دوبارہ حملہ ہوگا۔

Comments

Comments are closed.