BR100 Increased By (1.01%)
BR30 Increased By (1.45%)
KSE100 Increased By (0.51%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
BIPL 25.40 Increased By ▲ 0.20 (0.79%)
BOP 34.24 Increased By ▲ 0.25 (0.74%)
CNERGY 8.13 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
DFML 21.00 Increased By ▲ 0.16 (0.77%)
DGKC 197.50 Increased By ▲ 4.53 (2.35%)
FABL 89.68 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
FCCL 53.90 Increased By ▲ 1.07 (2.03%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.78 (4.11%)
HBL 286.75 Increased By ▲ 1.25 (0.44%)
HUBC 215.66 Increased By ▲ 1.28 (0.6%)
HUMNL 10.99 Increased By ▲ 0.11 (1.01%)
KEL 8.13 Increased By ▲ 0.11 (1.37%)
LOTCHEM 27.48 Decreased By ▼ -0.41 (-1.47%)
MLCF 87.89 Increased By ▲ 1.38 (1.6%)
OGDC 324.89 Increased By ▲ 4.93 (1.54%)
PAEL 39.90 Increased By ▲ 0.48 (1.22%)
PIBTL 17.29 Increased By ▲ 0.62 (3.72%)
PIOC 270.70 Increased By ▲ 4.64 (1.74%)
PPL 232.80 Increased By ▲ 4.62 (2.02%)
PRL 34.90 Increased By ▲ 0.22 (0.63%)
SNGP 99.60 Increased By ▲ 0.42 (0.42%)
SSGC 27.14 Increased By ▲ 0.54 (2.03%)
TELE 8.54 Increased By ▲ 0.26 (3.14%)
TPLP 8.76 Increased By ▲ 0.54 (6.57%)
TRG 71.60 Increased By ▲ 1.89 (2.71%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو ابتدائی کاروباری اوقات میں معمولی اضافے کے بعد فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ ٹریڈنگ 700 سے زائد پوائنٹس گرگیا۔

کے ایس ای-100 نے سیشن کا آغاز مثبت انداز آغاز کیا اور انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 123,417.87 پوائنٹس تک پہنچ جا پہنچا۔

تاہم، سیشن کے آخری اوقات میں فروخت دیکھی گئی جس کی وجہ سے انڈیکس انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 122,142.43 پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 715.18 پوائنٹس یا 0.58 فیصد کی کمی سے 122,046.46 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے کہا کہ دو مسلسل سیشنز میں مضبوط منافع کے بعد آج مقامی مارکیٹ میں منافع نکالنے کا سلسلہ دیکھا گیا جو مالی سال کے اختتام اور سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے قلیل مدتی اہداف کے حصول سے متعلق توازن قائم کرنے کے سبب تھا۔

ٹاپ لائن کے مطابق اینگرو، این اے ٹی ایف، پی پی ایل اور ٹی جی ایل نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ اس کے مقابلے میں بے اے ایچ ایل، لک، ایچ بی ایل، پی ایس ای ایل اور ایس وائی ایس 407 پوائنٹس کی کمی کا سبب بنے۔

بدھ کو مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی، اہم انڈیکسز نے مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ درج کیا جب کہ مارکیٹ کی سرگرمیاں مجموعی طور پر متحرک رہیں۔

گزشتہ روز بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 515 پوائنٹس یا 0.42 فیصد اضافے سے 122,761.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو ایشیائی اسٹاکس میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جب کہ تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں اور یورو 3 سال 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کار جغرافیائی، معاشی اور مالیاتی غیر یقینی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف سے متعلق ڈیڈ لائن کے اثرات کے لیے تیاری کررہے ہیں۔

مارکیٹوں میں قدرے اطمینان دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی مؤثر دکھائی دے رہی ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی تجارت میں خلل کے خدشات کم ہوئے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک کے جاپان سے باہر حصص کا سب سے بڑا انڈیکس ابتدائی کاروبار میں زیادہ تبدیل نہ ہوا، کیونکہ وال اسٹریٹ میں حالیہ تیزی نے عارضی وقفہ لیا۔ ٹوکیو کا نکی انڈیکس 0.9 فیصد بڑھ کر چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر کی فروخت میں اس وقت شدت آئی جب ایک میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ صدر ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو ستمبر یا اکتوبر تک تبدیل کرنے اور ان کے عہدے کو غیر مؤثر بنانے پر غور کیا ہے۔

اس خبر کے بعد یورو نومبر 2021 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور آخری بار 1.6805 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔ سوئس فرانک ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ جاپانی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.35 فیصد مضبوط ہو کر 144.70 پر آگیا۔

ٹرمپ نے جیروم پاول کو بارہا تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ شرح سود میں کمی نہیں کر رہے اور انہوں نے انہیں برطرف کرنے یا جلد ان کا جانشین مقرر کرنے کی تجویز بھی دی ہے، جس سے امریکی اثاثوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا ہے اور فیڈرل ریزرو کی خودمختاری پر سوالات اٹھے ہیں۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اختتام پر روپیہ 5 پیسے کی بڑھوتری کے ساتھ 283.67 روپے پر بند ہوا۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم بڑھ کر 758.54 ملین ہو گیا جو گزشتہ روز کے 749.80 ملین سے زیادہ ہے۔

شیئرز کی مالیت پچھلے سیشن کے 28.03 ارب روپے سے بڑھ کر 29.93 ارب روپے ہو گئی۔

پاک انٹرنیشنل بلک 37.50 ملین شیئرز کی ساتھ والیم لیڈر رہا۔ اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلیکام کے 33.28 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور پرویز احمد کمپنی کے 32.96 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

جمعرات کو کل 473 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 200 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 237 میں کمی اور 36 کمپنیوں کے حصص میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.