BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) نے پیر کے روز اسرائیل کے ایرن پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحیت وسیع علاقائی تنازع کو جنم دے سکتی ہے اور جاری سفارتی کوششوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 22 جون کو ایرانی جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر اسرائیلی حملوں کے بعد ابھرتے ہوئے علاقائی حالات کا جائزہ لیا گیا۔

این ایس سی نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ حملے ایران اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکراتی عمل کے دوران ہوئے، اور اسرائیل کی کارروائیوں کو ”غیر ذمے دارانہ“ اور ”کشیدگی میں اضافے والی“ قرار دیا ہے۔

کمیٹی نے بیان میں کہا ہے کہ “یہ غیر ذمے دارانہ اقدامات کشیدگی کو بڑھا چکے ہیں، جو وسیع تر تنازع کو ہوا دے سکتے ہیں اور بات چیت و سفارت کاری کے مواقع کو کمزور کر رہے ہیں۔

این ایس سی نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران کے اپنے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کی اوربیگناہ جانوں کے نقصان پر ایرانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

این ایس سی نے اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا اور خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

کمیٹی نے پاکستان کے علاقائی امن و استحکام کے عزم کو دہرایا اور بات چیت و سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ اس نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مشاورت اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت کے لیے اسلام آباد کی آمادگی بھی ظاہر کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی مکمل پاسداری کی ضرورت پر زور دیا۔

قومی سلامتی کمیٹی پاکستان کا اعلیٰ ترین فیصلہ سازی فورم ہے جو قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے امور پر نظر رکھتا ہے اور اس میں سینئر سول و فوجی قیادت شامل ہوتی ہے۔

Comments

Comments are closed.