BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمعہ کو حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس ای) کے بیڑے میں توسیع کیلئے جہاز لیز پر حاصل کیے جائیں۔

وزیرِاعظم آفس (پی ایم او) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ پیشرفت اسلام آباد میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس ای) کے معاملات پر منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران سامنے آئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں جہازوں کی کمی کے باعث ملک کو سمندری تجارت پر ہر سال قومی خزانے سے 4 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے پی این ایس ای کے لیے ایک کاروباری منصوبہ طلب کیا ہے جسے دو ہفتوں کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

منصوبے میں ایک جامع روڈ میپ پیش کیا جائے جو خزانے پر سالانہ 4 ارب ڈالر کے بوجھ کے خاتمے کی مؤثر حکمت عملی فراہم کرے۔

پی این ایس سی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ادارے کے پاس اس وقت مختلف اقسام کے دس جہاز موجود ہیں جن کی مجموعی مال برداری کی صلاحیت 724,643 ٹن ہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ملک کی قومی پرچم بردار کمپنی ہے جو بنیادی طور پر عالمی سطح پر خشک اور مائع سامان کی ترسیل کے کام میں مصروف ہے۔

یہ ادارہ 1979 میں نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پاکستان شپنگ کارپوریشن کے انضمام کے ذریعے قائم کیا گیا۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن وزارت بحری امور، حکومتِ پاکستان کے زیرِ انتظام کام کرتی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احسن اقبال چیمہ، وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری، اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یا د رہے کہ فروری میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک کی بحری صنعت کو بحال کرنے کے لیے ایک وسیع اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دی تھی۔

اصلاحاتی منصوبے کے اہم نکات میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی ازسرِنو تنظیم، نیشنل پورٹس ماسٹر پلان کی جدید خطوط پر تشکیل اور ملک کے تمام بندرگاہوں پر ٹیرف کو یکساں بنانے کا عمل شامل ہے۔

Comments

Comments are closed.