BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط انسداد دہشت گردی تعاون کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو اور مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی خصوصی نمائندے مسٹر اسٹیو وٹکوف موجود تھے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ پاکستان کے مشیرِ قومی سلامتی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اگرچہ ملاقات ایک گھنٹے کے لیے طے تھی، تاہم یہ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی، جو اس مکالمے کی گہرائی اور دوستانہ ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے حالیہ علاقائی بحران میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری پر صدر ٹرمپ کے تعمیری اور نتیجہ خیز کردار پر دلی شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت اور عالمی برادری کو درپیش پیچیدہ چیلنجز کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہا۔

دونوں فریقین کے درمیان تجارت، اقتصادی ترقی، معدنیات و کان کنی، مصنوعی ذہانت، توانائی، کرپٹو کرنسی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ طویل المدتی تزویراتی ہم آہنگی اور باہمی مفادات کی بنیاد پر ایک باہمی فائدہ مند تجارتی شراکت قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے پیچیدہ علاقائی حالات کے دوران فیلڈ مارشل کی قیادت اور بروقت فیصلہ سازی کو سراہا۔

دونوں فریقین کے درمیان ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا جہاں دونوں رہنماؤں نے تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو باہمی طور پر موزوں تاریخ پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ یہ ملاقات پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے قائم شراکت داری کو مضبوط بنانے کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی جیسے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہے۔

بدھ کو صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

یہ ملاقات جو صدر کے سرکاری شیڈول میں درج تھی کیبنٹ روم میں ہوئی جس میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔

Comments

Comments are closed.