BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

وزیراعظم شہباز شریف اگست 2025 میں اعلیٰ سطح مشاورت اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔ باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے وزیراعظم کے دورے کے اقتصادی ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

منگل کو چینی سفیر نے اپنی سفارت خانے کی ٹیم کے ہمراہ وفاقی وزیر تجارت، جام کمال خان سے تفصیلی ملاقات کی۔

سفیر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی موجود تھا جس میں منسٹر کونسلرز یانگ گوانگ یوان اور شو ہانگ تیان، سیکنڈ سیکرٹری وانگ کن، تھرڈ سیکرٹری ژانگ داتُو، اٹیچی لیو لیژین، یانگ داپنگ اور وانگ جِنگ جیُو شامل تھے۔

ملاقات کے دوران سفیر جیانگ نے حکومت پاکستان کی حالیہ معاشی اصلاحات اور پالیسی اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے معیشت کی بحالی کی تعریف کرتے ہوئے اہم معاشی اشاریوں میں بہتری کا حوالہ دیا جن میں جی ڈی پی میں اضافہ، مہنگائی میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ شامل ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کی قیادت کو بھی سراہا کہ جس کے تحت پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن کیا جارہا ہے۔

چین نے پاکستانی مصنوعات کی اپنی منڈیوں تک رسائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان خام مال برآمد کرنے کے بجائے اپنی صنعتی بنیاد کو مضبوط کرے۔

وزارت تجارت اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے پاس یہ موقع موجود ہے کہ وہ وزیراعظم کی چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے ایک جامع ایجنڈا تیار کریں۔

دونوں جانب سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے پر مبنی تعمیری گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مواقع کی نشاندہی کی گئی۔

دونوں فریقین نے مضبوط اقتصادی انضمام کو فروغ دینے، پائیدار تجارتی طریقوں کو اپنانے، اشیاء، خدمات اور مہارت کے تبادلے کو آسان بنانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے تمام سطح پر قریبی روابط اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

ملاقات ایک مشترکہ وژن پر اختتام پذیر ہوئی جس میں جامع ترقی، علاقائی روابط کے فروغ اور دونوں ممالک کے لیے طویل المدتی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.