ایرانی سیکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا مؤثر اور سخت جواب دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ اسرائیلی حملے کا جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا، ایران کی جوابی کارروائی کی تفصیلات اعلیٰ ترین سطح پر زیر غور ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جوابی حملہ فوری ہوگا تو انہوں نے یہی مؤقف دہرایا۔
خامنہ ای کا ردعمل
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سخت سزا ملے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت (اسرائیل) نے آج صبح ایران کے خلاف ایک گھناؤنا اور خونی جرم کرتے ہوئے اپنی شیطانی فطرت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس حملے کے ذریعے صیہونی حکومت نے اپنے لیے ایک تلخ انجام لکھ دیا ہے، جو اسے یقیناً بھگتنا پڑے گا۔

Comments
Comments are closed.