BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

روس کے یوکرین سے متصل بریانسک ریجن میں ایک پل گرنے کے نتیجے میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے باعث کم از کم 7 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہو گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ ہفتے کی شب دیر گئے پیش آیا جسے حکام نے ”نقل و حمل میں غیرقانونی مداخلت“ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

بریانسک کے گورنر الیگزینڈر بوگومیز نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ پل گرنے سے ریل کی پٹڑی مکمل طور پر ملبے تلے دب گئی، جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین متاثر ہوئی جو کلیموو سے ماسکو جا رہی تھی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی تھیں اور رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں متاثرہ ٹرین اور ملبے میں پھنسے افراد کو دکھایا گیا ہے جبکہ کئی لوگ چیختے چلاتے اور مدد کے لیے پکار رہے تھے۔ ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ”یہ پل کیسے گر گیا؟ وہاں بچے بھی ہیں!“

روسی ریلوے حکام نے تصدیق کی کہ واقعہ ہفتے کی شب 10 بج کر 44 منٹ پر پِلشینو اور ویگونچی اسٹیشنز کے درمیان پیش آیا۔ اگرچہ دیگر ریلوے آپریشن متاثر نہیں ہوئے، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حادثے کے مقام سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر یوکرین کی سرحد واقع ہے۔ اگرچہ حکام نے واضح طور پر کسی پر الزام عائد نہیں کیا، تاہم روس ماضی میں یوکرین کو ایسی کارروائیوں کا ذمہ دار قرار دیتا رہا ہے۔ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان استنبول میں ممکنہ مذاکرات کی خبریں زیر گردش ہیں۔

Comments

Comments are closed.