BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کے لیے 1 ارب ڈالر کے قرض پروگرام نظر ثانی کرنی چاہئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ رقم دہشتگردوں کی مالی معاونت کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔ اسلام آباد نے اس اقدام کو نئی دہلی کی مایوسی کا ثبوت قرار دیکر سختی سے مسترد کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کے درمیان کئی دہائیوں کی بدترین فوجی جھڑپیں ہوئیں۔

یہ جھڑپیں گزشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر مسلح حملے کے بعد شروع ہوئی تھیں، اسلام آباد نے نئی دہلی کی جانب سے اس حملے کا الزام بھی دو ٹوک انداز میں مسترد کیا تھا۔

راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارت میں ایئربیس سے خطاب کے دوران کہا کہ میرا یقین ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے 1 ارب ڈالر کا ایک بڑا حصہ دہشت گردی کے ڈھانچے کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہو گا۔

انہوں نے ہرزہ سرائی کی کہ میرا یقین ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی کوئی بھی معاشی امداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے کم نہیں۔

بھارت کے اعتراضات کے باوجود، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کے جائزے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں 1 ارب ڈالر کی ادائیگی کی راہ ہموار ہوئی جو کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان پہلے ہی وصول کر چکا ہے۔

آئی ایم ایف کے کلائیمٹ ریسیلئنس فنڈ کے تحت 1.4 ارب ڈالر کا ایک نیا قرض بھی منظور کیا گیا۔

بھارت — جو کہ آئی ایم ایف بورڈ میں بھوٹان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی نمائندگی بھی کرتا ہے — نے اس جائزہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ بھارتی وزارت خزانہ نے اس موقع پر بیان جاری کیا تھا کہ پاکستان کے فرسودہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرامز کی آفادیت پر خدشات ہیں۔

تاہم دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ردعمل میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارت واحد ملک تھا جس نے قرض پروگرام روکنے کی کوشش کی اور وہ ناکام رہا۔ یہ ایک بار پھر بھارتی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔ آئی ایم ایف جیسے ادارے پر تنقید کرنے کی کوشش خود سے بھارت کے بے بس ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔

Comments

Comments are closed.