BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

جی سیون ممالک نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کریں جب کہ امریکا نے کہا ہے کہ اس نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری بات چیت کے آغاز میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

عالمی طاقتوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دہائیوں پرانے تنازع میں حالیہ شدت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ یاد رہے کہ بدھ کو بھارت نے پاکستان پر فضائی حملے اور میزائل داغے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان روزانہ جھڑپیں جاری ہیں۔ ان جھڑپوں میں اب تک درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں۔

امریکہ نے پاکستان اور بھارت سے باقاعدہ رابطے کیے ہیں اور دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ روبیو نے مستقبل میں کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات کے آغاز میں امریکی مدد کی پیشکش کی ہے۔

روبیو نے اپریل کے آخر سے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سبھرمینیم جائے شنکر کے ساتھ باقاعدہ گفتگو کی تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگیاں شرمناک ہیں۔ دوسری طرف، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وضاحت کی کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ میں امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہونا چاہیے۔

حالیہ برسوں میں بھارت کو مغربی طاقتوں نے چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے توازن کے طور پر اہم اتحادی کے طور پر دیکھا ہے۔ پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے، تاہم 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد اس کی اہمیت میں کمی آئی ہے۔

کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، دوسری جانب اسلام آباد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

جی7 کے بیان میں کہا گیا کہ ہم فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور دونوں ممالک کو پرامن حل کے لیے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

پاکستان نے اس ہفتے کہا کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان اپنے اپنے قومی سلامتی کونسل کے سطح پر رابطے ہوئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.