BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں واقع شہید رجائی بندرگاہ پر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایران نے عمان میں امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز کیا ہے تاہم دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی۔

مقامی کرائسس مینجمنٹ عہدیدار نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ہم فی الحال زخمیوں کو نکال رہے ہیں اور طبی مراکز میں منتقل کررہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی نے ابتدائی تخمینوں کے مطابق بتایا کہ 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آگ بجھانے کے لیے بندرگاہ کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور بندرگاہ کے ملازمین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس واقعے میں ممکنہ طور پر کئی افراد زخمی یا ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کئی کلومیٹر کے دائرے میں کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور آن لائن شیئر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے بعد مشروم کے بادل بن رہے ہیں۔

2020 میں اسی بندرگاہ پر کمپیوٹرز پر ایک سائبر حملہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے بندرگاہ تک پہنچنے والی آبی راستوں اور سڑکوں پر بڑی رکاوٹیں آئیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران کا دشمن اسرائیل اس حملے کے پیچھے تھا جو ایرانی سائبر حملے کا بدلہ تھا۔

Comments

Comments are closed.