BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
دنیا

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا

  • اٹاری واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کر دیا جائے گا، بھارتی حکام
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان کے ساتھ پانی کی تقسیم کا اہم معاہدہ، سندھ طاس معاہدہ، معطل کر دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی شہریوں کو سارک ویزا ایگزیمپشن اسکیم کے تحت بھارت کا سفر کرنے کی اجازت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے پاکستان کے ساتھ اہم زمینی سرحد بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بھارت کے سینئر سفارتکار وکرم مِسری نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ اٹاری-واہگہ بارڈر ”فوری طور پر بند کر دیا جائے گا“۔ انہوں نے کہا کہ سفری دستاویزات رکھنے والے پاکستانی شہری یکم سے پہلے تک پاکستان واپس جاسکتے ہیں۔

وکرم مِسری نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ 1960 کا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کیا جا رہا ہے اور یہ اس وقت تک معطل رہے گا جب تک پاکستان سرحد پار دہشت گردی کی حمایت ترک نہیں کرتا۔ انہوں نے منگل کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے، جس میں 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے، کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے دوران سیاحوں کی ہلاکت پر بدھ کو اظہار تشویش تشویش کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں بھارت کے وزیر دفاع نے کہا تھا کہ کشمیر میں حالیہ برسوں کا بدترین حملہ کرنے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو جلد سخت جواب دیا جائے گا۔

راج ناتھ سنگھ نے ہمالیائی خطے میں ایک سیاحتی مقام پر مسلح افراد کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے ایک دن بعد نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی کے ذمہ دار اور پیچھے موجود لوگ بہت جلد ہمارا ردعمل واضح طور پر دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف ان لوگوں تک نہیں پہنچیں گے جنہوں نے حملہ کیا۔ ہم ان لوگوں تک بھی پہنچیں گے جنہوں نے ہماری زمین پر اس حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کی۔

راج ناتھ سنگھ نے ان افراد کی شناخت نہیں کی جنہیں بھارت ان ہلاکتوں کا ذمہ دار سمجھتا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ہر وہ قدم اٹھائے گی جو ضروری اور موزوں ہوگا۔

Comments

Comments are closed.