BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.75%)
KSE100 Decreased By (-0.28%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 57.76 Increased By ▲ 0.60 (1.05%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.32 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
CNERGY 10.61 Decreased By ▼ -0.15 (-1.39%)
DFML 17.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.44%)
DGKC 207.13 Decreased By ▼ -0.76 (-0.37%)
FABL 99.96 Decreased By ▼ -0.33 (-0.33%)
FCCL 54.10 Decreased By ▼ -0.58 (-1.06%)
FFL 16.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 23.74 Decreased By ▼ -0.74 (-3.02%)
HBL 301.70 Decreased By ▼ -1.55 (-0.51%)
HUBC 217.25 Decreased By ▼ -2.08 (-0.95%)
HUMNL 10.39 Decreased By ▼ -0.10 (-0.95%)
KEL 7.17 Decreased By ▼ -0.12 (-1.65%)
LOTCHEM 27.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
MLCF 95.91 Increased By ▲ 0.24 (0.25%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -3.05 (-0.96%)
PAEL 42.30 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.00 Increased By ▲ 0.23 (1.37%)
PIOC 269.99 Decreased By ▼ -6.23 (-2.26%)
PPL 215.28 Decreased By ▼ -2.87 (-1.32%)
PRL 56.85 Decreased By ▼ -0.52 (-0.91%)
SNGP 101.15 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
SSGC 25.22 Decreased By ▼ -0.35 (-1.37%)
TELE 8.35 Increased By ▲ 0.03 (0.36%)
TPLP 12.66 Decreased By ▼ -0.13 (-1.02%)
TRG 61.88 Increased By ▲ 0.88 (1.44%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)

حماس کے 2 عہدیداروں نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے برخلاف غزہ کیلئے انسانی امداد کی ترسیل میں تاخیر کر رہا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے یرغمالیوں کی رہائی پر اثر پڑ سکتا ہے۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہم متنبہ کرتے ہیں کہ مسلسل تاخیر اور ان نکات (کلیدی امداد کی فراہمی) کو حل کرنے میں ناکامی معاہدے کی فطری پیش رفت کو متاثر کرے گی جس میں قیدیوں کا تبادلہ بھی شامل ہے۔

ایک اور عہدیدار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گروپ نے ثالثوں سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کو کہا ہے۔

حماس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں ایندھن، خیمے، بھاری مشینری اور دیگر سازوسامان جیسے اہم امدادی سامان بھیجنے میں ناکام رہا ہے جس پر 19 جنوری کو جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے لیے اتفاق کیا گیا تھا۔

حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ معاہدے کے مطابق یہ امدادی سامان جنگ بندی کے پہلے ہفتے کے دوران بھیجا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے تاخیر اور جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد میں ناکامی کی وجہ سے مزاحمتی دھڑوں میں بے چینی پائی جاتی ہے جو بالخصوص انسانی پہلوؤں کے حوالے سے ہے۔

دونوں عہدیداروں نے بتایا کہ گروپ نے بدھ کے روز قاہرہ میں مصری ثالثوں کے ساتھ جاری ملاقات کے دوران اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔

سینئر عہدیدار نے کہا ہم امید کرتے ہیں اور ثالثوں اور ضامنوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرے اور یہ سامان بھیجنے کی اجازت دے۔

حماس کی جانب سے تازہ ترین انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب توقع ہے کہ گروپ جمعرات کو دو خواتین سمیت 3 یرغمالیوں کو رہا کرنے جارہا ہے۔

معاہدے کے مطابق مزید 3 یرغمالیوں کو ہفتہ کے روز رہا کیا جائے گا۔

اسرائیل اور حماس اس وقت جنگ بندی کے پہلے 42 روزہ مرحلے پر عمل درآمد کر رہے ہیں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہے۔

معاہدے کے تحت 290 قیدیوں کے بدلے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے جن میں ایک اردنی شہری کے سوا دیگر تمام فلسطینی ہیں۔

Comments

Comments are closed.