BR100 Increased By (0.61%)
BR30 Increased By (0.96%)
KSE100 Increased By (0.79%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 58.72 Increased By ▲ 1.03 (1.79%)
BIPL 26.95 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
BOP 33.60 Increased By ▲ 0.21 (0.63%)
CNERGY 10.76 Increased By ▲ 0.15 (1.41%)
DFML 17.97 Increased By ▲ 0.22 (1.24%)
DGKC 211.30 Increased By ▲ 4.07 (1.96%)
FABL 100.95 Increased By ▲ 1.13 (1.13%)
FCCL 54.98 Increased By ▲ 0.92 (1.7%)
FFL 16.11 Increased By ▲ 0.04 (0.25%)
GGL 23.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
HBL 304.35 Increased By ▲ 3.05 (1.01%)
HUBC 218.95 Increased By ▲ 1.73 (0.8%)
HUMNL 10.62 Increased By ▲ 0.19 (1.82%)
KEL 7.24 Increased By ▲ 0.05 (0.7%)
LOTCHEM 27.21 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 96.60 Increased By ▲ 1.01 (1.06%)
OGDC 315.80 Increased By ▲ 1.80 (0.57%)
PAEL 42.60 Increased By ▲ 0.48 (1.14%)
PIBTL 17.17 Increased By ▲ 0.16 (0.94%)
PIOC 273.48 Increased By ▲ 3.63 (1.35%)
PPL 216.85 Increased By ▲ 1.70 (0.79%)
PRL 59.49 Increased By ▲ 2.86 (5.05%)
SNGP 101.76 Increased By ▲ 0.84 (0.83%)
SSGC 25.44 Increased By ▲ 0.26 (1.03%)
TELE 8.43 Increased By ▲ 0.12 (1.44%)
TPLP 12.80 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
TRG 61.60 Decreased By ▼ -0.20 (-0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)

اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے ایجنسی کو 30 جنوری تک یروشلم میں اپنے تمام دفاتر اور آپریشنز ختم کر کے شہر چھوڑنا ہوگا، یہ فیصلہ اسرائیل کے متنازعہ قانون کے تحت مقرر کردہ مدت کے مطابق ہے۔

بین الاقوامی تشویش کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیلی اراکین نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کو اسرائیل اور مشرقی یروشلم میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ایجنسی کو اسرائیل کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے جو جنگ کے آغاز کے بعد سے شدت اختیار کرچکی ہے، جس میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ غزہ میں اس کے 13,000 ملازمین میں سے ایک درجن حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے مہلک حملے میں ملوث تھے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کے نام لکھے گئے خط میں سفیر ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ ’یو این آر ڈبلیو اے کو 30 جنوری 2025 تک یروشلم میں اپنی کارروائیاں روکنے اور شہر میں کام کرنے والے تمام احاطے کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

یو این آر ڈبلیو اے کو فلسطینیوں کیلئے انسانی ہمدردی کی کارروائیوں میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔

یہ ادارہ غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے، لبنان، اردن اور شام میں تقریبا 60 لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ مشرقی یروشلم طویل عرصے سے ایجنسی کا انتظامی مرکز رہا ہے ، لیکن یہ اس شعبے میں اسکول اور صحت کے کلینک بھی چلاتا ہے۔

اسرائیل نے ایک قانون بھی منظور کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی حکام اور یو این آر ڈبلیو اے کے درمیان رابطے پر پابندی عائد کی گئی ہے، لیکن اس کی پارلیمنٹ نے غزہ یا مغربی کنارے میں ایجنسی کی سرگرمیوں پر تکنیکی طور پر پابندی نہیں لگائی ہے۔

یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے متنبہ کیا ہے کہ ایجنسی کو کام کرنے سے روکنا “غزہ کی جنگ بندی کو سبوتاژ کر سکتا ہے، جس سے ایک بار پھر ان لوگوں کی امیدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے جو ناقابل بیان مصائب سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے جمعہ کی رات دیر گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کا کام غزہ پلش مقبوضہ فلسطینی علاقے میں جاری رہنا چاہئے۔

Comments

Comments are closed.