BR100 Decreased By (-0.54%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.75 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.80 Decreased By ▼ -0.18 (-1.39%)
DFML 18.19 Increased By ▲ 0.70 (4%)
DGKC 186.87 Decreased By ▼ -0.35 (-0.19%)
FABL 93.41 Decreased By ▼ -0.30 (-0.32%)
FCCL 51.18 Decreased By ▼ -0.47 (-0.91%)
FFL 14.40 Decreased By ▼ -0.09 (-0.62%)
GGL 18.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1.05%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.83 Decreased By ▼ -0.02 (-0.2%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.5%)
LOTCHEM 26.07 Decreased By ▼ -0.10 (-0.38%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -1.33 (-1.46%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -0.39 (-0.12%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.37 Decreased By ▼ -0.34 (-2.31%)
PIOC 236.00 Decreased By ▼ -3.62 (-1.51%)
PPL 219.15 Decreased By ▼ -2.21 (-1%)
PRL 91.60 Increased By ▲ 0.38 (0.42%)
SNGP 90.76 Decreased By ▼ -0.11 (-0.12%)
SSGC 23.37 Increased By ▲ 0.07 (0.3%)
TELE 7.47 Decreased By ▼ -0.14 (-1.84%)
TPLP 12.14 Decreased By ▼ -0.42 (-3.34%)
TRG 55.20 Decreased By ▼ -0.59 (-1.06%)
UNITY 7.94 Decreased By ▼ -0.08 (-1%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں اور افغان طالبان کی دراندازی کی متعدد کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

27 اور 28 دسمبر کی رات کو 20 سے 25 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے کرم اور شمالی وزیرستان میں دو مقامات سے افغان طالبان کی سرحدی چوکیوں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم، ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کی اور ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ہفتہ کی علی الصبح افغان طالبان کی سرحدی چوکیوں کو استعمال کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی اور ان کی ناکامی پر پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

جس پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے پوری قوت کے ساتھ جوابی کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب بھاری جانی نقصان ہوا ہے جس میں 15 سے زائد دہشت گرد اور افغان طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ موثر فوری کارروائی اور گولہ باری کی وجہ سے افغان طالبان فورسز اپنی چھ چوکیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئیں۔

فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بارہا عبوری افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔ تاہم افغان طالبان مبینہ طور پر ان عناصر کو دبانے کے بجائے ان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان کے اندر آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں اور پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.