BR100 Increased By (1.66%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (1.2%)
KSE30 Increased By (1.4%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.50 (0.86%)
BIPL 27.08 Increased By ▲ 0.08 (0.3%)
BOP 33.92 Increased By ▲ 0.43 (1.28%)
CNERGY 11.10 Increased By ▲ 0.36 (3.35%)
DFML 18.06 Increased By ▲ 0.28 (1.57%)
DGKC 215.83 Increased By ▲ 8.52 (4.11%)
FABL 100.69 Increased By ▲ 0.33 (0.33%)
FCCL 55.90 Increased By ▲ 1.72 (3.17%)
FFL 16.08 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.99 (4.32%)
HBL 309.24 Increased By ▲ 5.57 (1.83%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 2.77 (1.28%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.30 Increased By ▲ 0.12 (1.67%)
LOTCHEM 27.29 Increased By ▲ 0.32 (1.19%)
MLCF 97.45 Increased By ▲ 2.58 (2.72%)
OGDC 319.09 Increased By ▲ 5.05 (1.61%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.25 (0.59%)
PIBTL 17.08 Increased By ▲ 0.04 (0.23%)
PIOC 272.98 Increased By ▲ 3.53 (1.31%)
PPL 221.32 Increased By ▲ 5.11 (2.36%)
PRL 63.42 Increased By ▲ 3.28 (5.45%)
SNGP 105.88 Increased By ▲ 2.99 (2.91%)
SSGC 25.93 Increased By ▲ 0.65 (2.57%)
TELE 8.46 Increased By ▲ 0.21 (2.55%)
TPLP 14.71 Increased By ▲ 1.34 (10.02%)
TRG 60.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
UNITY 10.01 Increased By ▲ 0.05 (0.5%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.02 (1.68%)

شام کی نئی حکومت کے ترجمان نے جمعرات کے روز اے ایف پی کو بتایا ہے کہ صدر بشار الاسد کی برطرفی کے بعد ملک کے آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کی عبوری مدت کے لیے معطل کر دیا جائے گا۔

عبیدہ ارناوت نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آئین کا جائزہ لینے اور اس کے بعد ترامیم پیش کرنے کے لیے عدالتی اور انسانی حقوق کی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

موجودہ آئین 2012 کا ہے اور اس میں اسلام کو ریاستی مذہب کے طور پر بیان نہیں کیا گیا ہے۔

باغی گروپ حیات تحریر الشام نے اتوار کے روز دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد بشار الاسد فرار ہوکر جلا وطن ہوگئے ہیں۔ منگل کے روز باغی گروپ نے محمد البشیر کو یکم مارچ تک ملک کا عبوری وزیر اعظم نامزد کیا، جو اپنے شمال مغربی گڑھ ادلب میں باغیوں کی خود ساختہ ”سالویشن حکومت“ کے سربراہ تھے۔

ارناوت نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کے لیے منگل کے روز سالویشن حکومت کے وزراء اور اسد انتظامیہ کے سابق وزراء کے درمیان ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ یہ عبوری مدت تین ماہ تک جاری رہے گی، ہماری ترجیح اداروں کا تحفظ ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے ارناوت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ’قانون کی حکمرانی‘ قائم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کے عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والے تمام افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مذہبی اور ذاتی آزادیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ہم شام میں مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی کا احترام کرتے ہیں اور تبدیلی سے یہ متاثر نہیں ہوں گی۔

Comments

Comments are closed.