BR100 Increased By (0.14%)
BR30 Decreased By (-0.19%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

سعودی عرب کو ایس آئی ایف سی کے فعال کردار سے آگاہ کردیا گیا

  • ایس آئی ایف سی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں کیونکہ دونوں ممالک دو طرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصابی سے ملاقات میں کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سعودی وزیر نے وزیراعظم کو بتایا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی ہدایت پر پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ ایک یا ڈیڑھ سال کے اندر دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندی پر لے جانے کے اہداف مقرر کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہریوں نے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

سعودی وزیر نے نوجوانوں اور نئی نسل میں پاک سعودی تعلقات کے بارے میں احترام کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھی شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.