مارکٹس
حریف تیل کی قیمتوں میں کمی، پام آئل مارکیٹ دباؤ کا شکار
- پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ 37 رنگٹ کمی سے 4,528 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودوں کا آغاز پیر کو مندی کے ساتھ ہوا جس سے مسلسل تین کاروباری سیشنز میں اضافے کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ حریف خوردنی تیل اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مارکیٹ پر دباؤ رہا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں فروری کی ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ ابتدائی کاروبار کے دوران 37 رنگٹ (0.81 فیصد) کمی سے 4,528 رنگٹ (1,108 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔