مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 3884 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 3884 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 10 ہزار936 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4900 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 124 روپے کی کمی سے 5343 روپے ہوگئی۔