دنیا
سعودی سول ڈیفنس کا جازان میں خطرہ ٹل جانے کا اعلان
- سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے انتباہ جاری کیے جانے کے چند ہی منٹ بعد جازان صوبے کو خطرہ ٹل جانے کا عندیہ دے دیا گیا، جس کے ساتھ ہی سیکیورٹی الرٹ ختم کردیا گیا
سعودی عرب کے شہری دفاع نے جمعے کے روز جنوب مغربی صوبے جازان کے لیے خطرہ ٹل جانے کا اعلان کردیا، اس سے چند منٹ قبل ہی علاقے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر انتباہ جاری کیا گیا تھا۔
جازان میں سعودی آرامکو کی ایک آئل ریفائنری قائم ہے، جہاں روزانہ 4 لاکھ بیرل خام تیل صاف کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
یمن سے متصل سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کو حوثی باغیوں کی جانب سے بارہا میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں فوجی تنصیبات اور توانائی کا بنیادی ڈھانچہ، بشمول جازان کی آئل ریفائنری، بھی ہدف رہے ہیں۔