پاکستان

حکومت نے سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی ڈیجیٹل تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تک بڑھا دی

  • اثاثوں کے گوشواروں میں تصحیح جمع کرانے کی مہلت میں بھی متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے 31 دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو مالی سال 2025-26 کے اثاثوں کے گوشوارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پورٹل کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 30 نومبر 2026 مقرر کردی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے سول سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 2026 کے رول 12(6) میں نرمی کرتے ہوئے مہلت میں توسیع کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل طور پر جمع کرانے کی آخری تاریخ، جس کا اعلان ابتدائی طور پر 16 ستمبر 2026 کے آفس میمورنڈم کے ذریعے کیا گیا تھا، بڑھا کر 30 نومبر 2026 کردی گئی ہے۔

مزید برآں اثاثوں کے گوشواروں میں تصحیح جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹر کی منظوری سے بڑھا کر 31 دسمبر 2026 کردی گئی ہے۔

ڈویژن نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور کیڈر ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے افسران کو ضروری ہدایات جاری کریں ، تاکہ وہ توسیع شدہ مدت کے اندر اپنے اثاثوں کے گوشوارے ڈیجیٹل طور پر جمع کرانا یقینی بنائیں۔