✕
مارکٹس

پیداوار میں اضافہ، ملائیشین پام آئل کے ذخائر اکتوبر میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

  • ذخائر بڑھ کر 3.62 ملین میٹرک ٹن ہوگئے، ط
شائع اپ ڈیٹ

اکتوبر میں ملائیشین پام آئل کے ذخائر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پیداوار نے ایک بار پھر ریکارڈ قائم کیا جس سے برآمدات میں ہونے والے اضافے کا اثر بھی زائل ہوگیا۔

ملائیشین پام آئل بورڈ کے مطابق پام آئل کے ذخائر بڑھ کر 3.62 ملین میٹرک ٹن ہو گئے جو ستمبر میں قائم ہونے والے 3.51 ملین ٹن کے سابقہ ریکارڈ سے 3.15 فیصد زیادہ ہیں۔ اس طرح ذخائر میں مسلسل ساتویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق خام پام آئل کی پیداوار 1.74 فیصد اضافے کے ساتھ 2.15 ملین ٹن تک پہنچ گئی جس نے ستمبر میں قائم ہونے والے 2.12 ملین ٹن کے سابقہ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پیداوار میں یہ مسلسل پانچویں ماہ اضافہ ہے۔

دوسری جانب پام آئل کی برآمدات 55.8 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1.71 ملین ٹن ہو گئیں۔ اس طرح برآمدات میں مسلسل دو ماہ کی کمی کا سلسلہ ختم ہو گیا اور وہ ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

رائٹرز کے ایک سروے میں پام آئل کے ذخائر 3.75 ملین ٹن، پیداوار 2.2 ملین ٹن اور برآمدات 1.6 ملین ٹن رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔