✕
دنیا

سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں خطرے کا الرٹ واپس لے لیا گیا

  • سول ڈیفنس کے مطابق خطرے سے پاک قرار دیے گئے علاقوں میں دمام، ابقیق اور الاحساء گورنریٹ بھی شامل ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب کی سول ڈیفنس نے اتوار کو تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی صوبے کے متعدد علاقوں، جن میں ظہران بھی شامل ہے، میں خطرے سے متعلق الرٹ واپس لے لیا۔ ظہران میں تیل کی بڑی کمپنی سعودی آرامکو کا ہیڈکوارٹر واقع ہے۔ یہ فیصلہ ممکنہ خطرے سے متعلق انتباہ جاری کرنے کے کچھ ہی دیر بعد کیا گیا۔

سول ڈیفنس کے مطابق خطرے سے پاک قرار دیے گئے علاقوں میں دمام، ابقیق اور الاحساء گورنریٹ بھی شامل ہیں۔

مشرقی صوبے میں سعودی عرب کے تیل اور گیس کے بیشتر ذخائر واقع ہیں، جبکہ سعودی آرامکو کا ہیڈکوارٹر بھی اسی علاقے میں ہے، جسے اکتوبر میں ایک حملے کے دوران بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

خطرے کا الرٹ واپس لیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد یمن میں حوثی گروپ کے خلاف کارروائی کرنے والے سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے اعلان کیا کہ اس نے مشرقی علاقے کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔ یہ میزائل ایران کے اتحادی یمنی حوثی گروپ نے داغا تھا۔

حوثی گروپ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور تیل کی تنصیبات کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا رہا ہے، جس کے باعث امریکی اتحادی سعودی عرب اس جنگ میں دباؤ کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔ یہ جنگ فروری میں امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔