کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4066 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4066 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5573 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 9600 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 85 روپے کی کمی سے 5678 روپے ہوگئی۔