دنیا
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں اور ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی، ایرانی گارڈز
- بیان میں کہا گیا کہ آگ بجھانے میں مدد کے لیے دوسرے جہاز کے قریب جانے والی ایک ٹگ بوٹ میں بھی آگ لگ گئی
ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے جمعرات کو کہا کہ آبنائے ہرمز سے غیر مجاز راستوں کے ذریعے گزرنے کی کوشش کے دوران پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں دو تیل بردار جہازوں اور ایک ٹگ بوٹ میں آگ لگ گئی۔
آئی آر جی سی کے مطابق ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع ایک گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جبکہ دوسرا بڑا آئل ٹینکر آبی گزرگاہ کے مشرقی حصے میں راستے سے نکلتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آگ بجھانے میں مدد کے لیے دوسرے جہاز کے قریب جانے والی ایک ٹگ بوٹ میں بھی آگ لگ گئی۔