مارکٹس
ملائیشین پام آئل کے نرخ 25 ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب آگئے
- پام آئل کے بینچ مارک کنٹریکٹ کی قیمت 56 رنگٹ کمی کے بعد 4,440 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگئی
ملائیشین پام آئل کے فیوچر نرخ جمعرات کو ایک فیصد سے زائد گر کر 25 ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب آگئے۔ اس کمی کی بنیادی وجوہات میں دیگر خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں گراوٹ اور خام تیل کے نرخوں میں کمی شامل ہیں۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جنوری کی ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک کنٹریکٹ کی قیمت ابتدائی کاروبار کے دوران 56 رنگٹ، یعنی 1.25 فیصد کمی کے بعد 4,440 رنگٹ (1,093.33 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگئی۔
اس طرح قیمتوں میں مسلسل چوتھے کاروباری سیشن میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔